امریکہ ایران مذاکرات کے بعد جوہری معاہدے کی بحالی کے امکانات مزید خراب، امریکی اہلکار
صدر ٹرمپ نے مئی 2018 میں امریکہ کو اس معاہدے سے نکال لیا تھا اور ایران پر دوبارہ پابندیاں لگا دی تھیں۔


جوہری معاہدے سے متعلق ایران اور امریکا کے بالواسطہ مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے۔
ایک سینئر امریکی اہلکار کا کہنا تھا کہ قطر میں امریکہ ایران کے بالواسطہ مذاکرات کے بعد 2015 کے ایران جوہری معاہدے کی بحالی کے امکانات مزید خراب ہو گئے ہیں۔ تاہم ایران امریکا 2 روزہ بالواسطہ مذاکرات کو ایران نے مثبت قرار دیا۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جوہری معاہدے کی بحالی تک پہنچا جاسکتا ہے، حقیقی معاہدے پر پہنچنے تک بات چیت جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
امریکہ اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات نہ ہونے کی وجہ سے، دوحہ میں ہونے والے مذاکرات بالواسطہ طور پر ہوئے، وفود نے الگ الگ کمروں میں اور ثالثوں کے ذریعے بات چیت کی۔
یاد رہے اس سے پہلے طویل مذاکرات کے بعد جنوری 2016 میں جوہری معاہدہ طے پایا تھا۔ اس معاہدے پر براک اوباما کے دورِ صدارت میں دستخط کیے گئے تھے،
لیکن ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس پہنچنے سے بہت پہلے واضح کر دیا تھا کہ ان کے خیال میں یہ ‘بدترین ڈیل‘ ہے اور بار بار اسے ‘خوفناک‘ اور ‘مضحکہ خیز‘ قرار دیتے ہوئے طنز کیا۔
صدر ٹرمپ نے مئی 2018 میں امریکہ کو اس معاہدے سے نکال لیا تھا اور ایران پر دوبارہ پابندیاں لگا دی تھیں۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago





