جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

مون سون بارشوں میں گیجٹس کو محفوظ  کیسے رکھا جائے ؟

ملک بھر میں مون سون بارشوں  کا آغاز ہوگیا ہے ، اگرچہ  موسم کوئی بھی ہو ،   کسی بھی ڈیوائس کو پانی سے نقصان پہنچ سکتا ہے لیکن بارش کے موسم میں اس کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مون سون بارشوں میں گیجٹس کو محفوظ  کیسے رکھا جائے ؟
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 لیکن اب زیادہ پریشان  ہونے کی ضرورت نہیں  کیونکہ یہاں ہم آپ کو کچھ آسان طریقے بتانے جارہے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے گیجٹس کو  بارشوں میں محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

واٹر پروف اسمارٹ کورز / زِپ لاک پاؤچز:

مون سون کے دوران اپنے گیجٹس کو پانی سے محفوظ رکھنے کا پہلا اور بہترین طریقہ یہ ہے کہ انہیں ایئر ٹائٹ زِپ لاک پاؤچ میں رکھیں، واٹر پروف زِپ لاک پاؤچ اسمارٹ فونز، ٹیبلیٹس، لیپ ٹاپ وغیرہ کے لیے ہر سائز میں دستیاب ہوتے ہیں۔  

بائیو میٹرک لاک کے بجائے پیٹرن لاک کا استعمال کریں:

یہ ممکن ہے کہ جب فون کو زِپ لاک بیگ میں رکھا جائے تو آپ کا فون آپ کے فنگر پرنٹ کو پہچاننے میں ناکام ہو جائے کیونکہ بعض اوقات آپ کے ہاتھ گیلے ہوتے ہیں، اس صورت میں آپ اپنے فون تک آسانی سے رسائی کے لیے پِن یا پیٹرن لاک استعمال کر سکتے ہیں۔

واٹر پروف اسمارٹ بلیوٹوتھ ائیر فونز اور واچز کور:

گر آپ  مسلسل فون کالز سنتے ہیں یا ڈرائیونگ کے دوران موسیقی سننا پسند کرتے ہیں تو واٹر پروف ائرفونز میں سرمایہ کاری کرنا آپ کیلئے بہترین  ہے۔ ویسے ہم آپ کو مشورہ دیں گے کہ ڈرائیونگ  کے دوران  ایسی ڈیوائسز کے استعمال سے پرہیز کریں ۔  

بالفرض آپ کو اپنی کمپنی یا کلائنٹ کی طرف سے کوئی فوری کال موصول ہوئی ہے، اور آپ اسے وصول کرنا چاہتے ہیں  ایسے میں بلیو ٹوتھ ائرفون کا استعمال بہت اہمیت رکھتا ہے۔ خاص طور پر بارش میں، اپنے موبائل کو اپنی جیب یا بیگ سے باہر نکالنا آسان نہیں ہے۔

اس کے علاوہ   اسمارٹ واچز پہلے ہی واٹر پروف ہوتی ہیں، تاہم، ہماری طرف سے محتاط رہنا بہتر ہے لیکن مارکیٹ میں واٹر پروف اسمارٹ واچز کور بھی دستیاب ہیں،جن  کا استعمال  آپ کی اسمارٹ واچ کو مون سون کے دوران پانی سے محفوظ رکھ سکتا ہے ، یہ عام طور پر سلیکون سے بنے ہوتے ہیں جو پائیدار ہوتے ہیں۔  

ہر چیز کو اَن پلگ کردیں:

یہ  عام بات ہے کہ جب بھی بارش ہوتی  ہے بجلی کی دستیابی میں خلل ضرور آتا ہے اور کبھی کبھی بار بار بجلی کی بندش سے شاٹ سرکٹ کا بھی خطرہ رہتا ہے  لہذا اس بات کو یقینی بنائیں کہ جب آپ کی کوئی ڈیوائس  استعمال میں نہ ہو تو ساکٹ میں پلگ ان نہ ہو۔ 

علاوہ ازیں اگر آپ کے گھر میں بارش کا پانی جمع ہونے کا خطرہ ہے تو سب سے پہلے آپ کو تمام الیکٹرانکس ڈیوائسز کو اَن پلگ کرنا چاہیے تاکہ کرنٹ کے خطرے سے بچا جاسکے۔

جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ آج کل گیجٹس کی قیمت بہت زیادہ ہے، اس لیے بہتر ہے کہ کسی ایسی چیز میں سرمایہ کاری کی جائے جو انہیں بچا سکے۔ مندرجہ بالا طریقے اختیار کر کے ہم  بارش کے موسم میں اپنی الیکٹرانک گیجٹس   کو محفوظ رکھ سکتے ہیں ۔

جرم

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،3 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،3 دہشت  گرد ہلاک

 ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسزنے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آرکی جانب جاری بیان میں کہا گیا کہ ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے برامد ہونے والے ہتھیار اور گولہ بارود قبضے میں لے لیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں سرغنہ سہیل عرف عزماتو اور دہشت گرد سرغنہ حاجی گل عرف زرقاوی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں کئی تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے، مقامی آبادی نے سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا خیر مقدم کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی سعودی عرب کے بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش

پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، رہنما پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی سعودی عرب کے بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر میری سرزنش کی ہے ۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ لطیف کھوسہ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے حامد خان کا نام لیا تھا، حامد خان تو سینیٹر ہیں وہ چیئرمین پی اے سی نہیں بن سکتے، پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ببانگ دہل کہا کہ کوئی ڈیل نہیں،کوئی مفاہمت نہیں، عمران خان نے کہا کہ قوم کے لیے ضروری ہے اپنی اڑان بھرے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پہلے 8 فروری پھر 21 اپریل کو ہمارے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر میری سرزنش کی ہے ۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب بھی ملوث تھا، سعودی عرب اور امریکا کے تعاون سے رجیم چینج آپریشن ہوا، پاکستان میں جتنی بھی سرمایہ کاری آرہی ہے وہ اسی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔

تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے اظہار لاتعلقی کے بعد شیر افضل مروت نے بھی اپنے بیان کی وضاحت جاری کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

لاہور : چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف

واضح رہے کہ سیریز کا 5 واں اور سیریز کا آخری میچ بھی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 27 اپریل کو کھیلا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور : چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں  نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف

لاہور : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے سیریز کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نیوزی کے خلاف 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-1 سے برابر ہے جبکہ ایک میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سیریز کا 5 واں اور سیریز کا آخری میچ بھی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 27 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll