جی این این سوشل

پاکستان

حکومت نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر 5چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت نے عید الاضحیٰ  کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے عید الاضحیٰ  کے موقع پر 5 چھٹیوں کی منظوری دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس مرتبہ 8 جولائی بروز جمعہ سے 12 جولائی بروز منگل تک عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں ہوں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کے زیر انتظام اداروں میں ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوتی ہے جس کے پیش نظر چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس سے قبل کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کو عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کی سمری ارسال کی تھی جس میں 10، 11 اور 12 جولائی یعنی عید  کی 3 تعطیلات کی تجویز دی گئی  تھی۔

پاکستان

اختر مینگل کی آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دینے پر اپنے دونوں سینیٹرز کو مستعفی ہونے کی ہدایت

اگرکل تک ہمارے سینیٹرزنےاستعفے پیش نہیں کیےتوسی ای سی کمیٹی میں فیصلہ کریں گے، سربراہ بی این پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اختر مینگل  کی آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دینے پر  اپنے دونوں سینیٹرز کو مستعفی ہونے کی ہدایت

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے 26ویں آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دینے والے اپنے دونوں سینیٹرز کو سینیٹ سے مستعفی ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

سینیٹر نسیمہ احسان اور سینیٹر قاسم رونجھو نے پارٹی پالیسی اور اختر مینگل کی ہدایت کے برخلاف اتوار کو سینیٹ سے منظور ہوئی آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دئے تھے۔

خیال رہے کہ سینیٹر نسیمہ احسان نے کہا تھا کہ ان پر آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دینے کا پریشر ہے۔ اختر مینگل نے بھی کہا تھا کہ میری پارٹی کے سینیٹر قاسم رونجھو اسلام آباد میں ڈائیلاسز کرانے گئے تھے جہاں سے انہیں بیٹے سمیت اغوا کرلیا گیا۔ لیکن آج قاسم رونجھو نے اس کی تردید کی۔

سینیٹ سے آئینی ترامیم منظور ہونے کے بعد اختر مینگل نے دونوں سینیٹر کو ہدایت کی کہ نسیمہ احسان اور سینیٹر قاسم رونجھو فوری طور پر سینیٹ سے استعفیٰ دیں،انہوں نے کہا کہ ہمارے سینیٹرزنےپارٹی فیصلےکی خلاف ورزی کی، اگرکل تک ہمارے سینیٹرزنےاستعفے پیش نہیں کیےتوسی ای سی کمیٹی میں فیصلہ کریں گے اور دونوں کو پارٹی سے برطرف کردیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

26 ویں آئینی ترمیم، وفاقی کابینہ نے مسودے کی منظوری دے دی

آئینی ترمیم پر ووٹنگ آج ہی ہوگی، ترمیم شدہ مسودہ آج کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا، وفاقی وزیر قانون

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

26 ویں آئینی ترمیم، وفاقی کابینہ نے مسودے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے۔

کابینہ کو مولانا فضل الرحمان کی جانب سے موصول جواب بارے بھی بتایا گیا، آئینی ترمیم کے مسودے پر وزیر قانون اور اٹارنی جنرل نے بریفنگ دی، 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں بعض ترامیم کی تجویز پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب حکومت کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، ڈیڈ لائن تک جواب نہ آنے پر پرانا ترمیمی مسودہ منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت مولانا فضل الرحمان کا جواب نہ آنے پر پرانا مسودہ منظور کرانے کیلئے تیار ہے۔

وفاقی حکومت نے مسودہ کی منظوری سے متعلق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پیغام بھجوا دیا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں ڈرافٹ کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ آئینی ترمیم پر ووٹنگ آج ہی ہوگی، ترمیم شدہ مسودہ آج کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا۔

علاوہ ازیں وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے ایم کیو ایم وفد کو ترمیمی مسودے پر بریفنگ دی۔ وفاقی وزیراطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ ہمارے پاس بہت سے آپشنز دستیاب ہیں، آپشن اے پر عمل نہ ہوا تو بی ورنہ سی بھی موجودہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی ایک آپشن کے تحت آئینی ترمیم منظور ہو جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش

تیسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ روز 20 اکتوبر 2024 کو ہوئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر سٹوری اور پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بختاور بھٹو نے یہ خوش خبری اپنے چاہنے والوں کو دیتے ہوئے اس نعمت پر اللہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا کیا۔ تیسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ روز 20 اکتوبر 2024 کو ہوئی ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Bakhtawar Bhutto-Zardari (@bakhtawarbz)

بختاور بھٹو زرداری کے تیسری بار ماں بننے اور بیٹے کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہی مبارک باد اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری کی 31 جنوری 2021 کو محمود چودھری کے ساتھ شادی ہوئی تھی اور تیسرے بیٹے سے بڑے دو بیٹے میر حاکم محمود چودھری اور میر سجاول محمود چودھری ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll