اسلام آباد:لیزنگ رقم ادائیگی تنازعہ پر ملائیشیا میں روکا گیا طیارہ وطن واپس پہنچ گیا۔پی آئی اے کا بوئنگ 777طیارہ کولالمپور سے اسلام آباد پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیاءمیں روکے گئے پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے ) کے طیارہ کو دو روز قبل پاکستان کے حوالے کر دیا گیا تھا اور لیزنگ معاملہ حل ہونے پر طیارہ کولالمپور میں پی آئی اے کے حوالے کیا گیا تھا،پی آئی اے کے طیارے کو اسلام آباد واپس لانے کیلئے عملہ ملائیشیاءبھیجا گیا تھا جو کہ پرواز کو کمرشل استعمال کرتے ہوئے آج شام اسلام آباد پہنچا،طیارے پر 173 مسافر ملائیشیا سے اسلام آباد پہنچے۔
خیال رہے کہ پی آئی اے اور لیزنگ کمپنی کے درمیان معاملات طے پاگئے تھے جس کے بعد باہمی رضامندی سے ملائیشین عدالت میں درج کیس خارج کر دیا گیا تھا اور پاکستان کو طیارہ واپس لے جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ 15 جنوری کو ملائیشیا میں پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے طیارہ بوئنگ 777 ضبط کر لیا گیا تھا اور ترجمان پی آئی اے نے کہا تھا کہ برطانوی عدالت میں پی آئی اے اور ایک پارٹی کا کیس زیر التوا ہے۔

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 18 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 17 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 15 گھنٹے قبل

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 16 گھنٹے قبل

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 18 گھنٹے قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 15 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 16 گھنٹے قبل

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 16 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 18 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 18 گھنٹے قبل