کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنما بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عزت برابری کےساتھ چلیں تو اتحاد چل سکتاہے، کسی کی ڈکٹیشن پر اتحاد نہیں چل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے حوصلہ رکھیں اور لمبی سانس لیں، عمران خان کے ری ایکشن کی طرح ن لیگ کا ری ایکشن ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے جومعاہدہ کیا ہے اس پرتشویش ہے، پاکستانیوں کی جیب پرڈاکہ ڈالا گیاہے، پاکستان کی تاریخ میں ایسا ماحول نہیں دیکھا،پاکستان کاانفلیشن ریٹ بنگلادیش اورافغانستان سے بھی کم ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کوغلط پالیسیزکے ذریعے نقصان پہنچایا، پاکستان نے جب سستاپیٹرول مل رہاتھا تونہیں خریدا، عمران خان بھی قصوروارہے، جیسے ندیم بابرکونکالا گیا ہے وزیراعظم پاکستان سمیت پوری کابینہ کوبرطرف کیا جائے۔جب دنیامیں تیل سستاتھا ملک میں پیٹرول کی مصنوعی قلت پیداکی گئی۔
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہم نے سیدیوسف رضاگیلانی مشکل لڑائی کے بعد پی ڈی ایم کامتفقہ امیدواربنایا، حکومت کے گھرمیں گھس کرشکست دی، نیشنل اسمبلی وزیراعظم کاحلقہ انتخاب ہے۔انہوں نے کہا سینیٹ میں چیئرمین شپ اوراپوزیشن لیڈربننا ہماراحق تھا، ہماری پارٹی کے سینیٹرزکولگا کہ ہمیں دیوارسے لگایا جارہا ہے، سید یوسف رضاگیلانی کی جگہ تارڑکوبنانےکی باتیں ہوئیں، وہ انتہائی متنازعہ تھا، میں چاہوں گا کہ پی ڈی ایم برقراررہے،میں مریم نوازکے الزامات کاجواب نہیں دوں گا اور میں نہیں چاہتاکہ لڑائی ہو، میڈیا اختلافات کوہوانہ دے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سلیکٹیڈ لفظ میں نے دیا ہے مجھے پتہ ہے کہ وہ کس پراستعمال ہونا چاہیئے ، کہنے کو بہت کچھ ہے، پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ہم نے اعتراض نہیں کیا، ہم ہر اپوزیشن جماعت کےساتھ ملکر کام کرینگے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ن لیگ کے پاس 26سینیٹرز تھے، پیپلزپارٹی کے 21اے این پی دو جماعت اسلامی اور فاٹا کو ملا کر ہمارے 26ارکان تھے، ن لیگ کےسابق سینیٹر دلاور خان کا ووٹ ہم نے لیا، بلوچستان کے تین آزاد سینیٹر دلاور خان کےگروپ کا حصہ ہیں، آزاد سینیٹر کےفیصلے کو سراہتاہوں، ہماری حمایت کرنے پر دوسری جماعتوں کو اعتراض نہیں کرنا چاہیے۔
بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ اپوزیشن متحد رہے گی تب ہی عمران خان کو نقصان پہنچے گا، اگر عزت اور برابری کے ساتھ اتحاد چلائیں تو بہتر ہوگا ۔ کسی کے ڈکٹیشن پر اتحاد نہیں چل سکے گا ۔ن لیگ والے حوصلہ رکھیں اور لمبی سانس لیں، عمران خان کے ری ایکشن کی طرح ن لیگ کا ری ایکشن ہے، اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت ختم یا کم نہیں ہوئی، پی ڈی ایم کے کسی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ نہیں ہوا تھا۔

27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کا معاملہ، پی ٹی آئی سینیٹر کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائر
- 12 گھنٹے قبل

سالِ نو کی آمد کے ساتھ ہی پہاڑوں پر پہلی برفباری نے قدرت کے حسین نظارے بکھیر دیے
- 12 گھنٹے قبل

جہلم: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بدانتظامی پر ایم ایس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
- 12 گھنٹے قبل

گھانا : پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےنبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے کو گرفتار کرلیا
- 11 گھنٹے قبل

سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی مقام پر نیو ایئر نائٹ پر دھماکا، 40افراد جاں بحق ، متعدد زخمی
- 10 گھنٹے قبل

تیل و گیس کی ترسیل کی سپلائی چین کی ڈیجیٹائز یشن سے ان مصنوعات کی سمگلنگ کی روک تھام ممکن ہوگی،وزیر اعظم
- 7 گھنٹے قبل

گلوکارہ میگھا اور گلوکار مشتاق چھینہ کے سال نو پر ویڈیو سونگ ریلیز
- 10 گھنٹے قبل

پلوامہ حملہ غیرملکی نہیں بلکہ بی جے پی کی سازش کا حصہ تھا، بھارتی سیاستدان کا انکشاف
- 10 گھنٹے قبل

دورہ لاہور کے بعدسہیل آفریدی نے کراچی جانے کااعلان کردیا
- 9 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
کاروباری حضرات کیلئے اچھی خبر:نئے سال کے پہلے روز سونا ہزاروں روپے سستا
- 12 گھنٹے قبل
نئے سال کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ نئی تاریخی بلندیوں پر پہنچ گئی، ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس سے تجاوز
- 10 گھنٹے قبل

سال 2025 میں کون کونسی مشہور شوبز شخصیات انتقال کر گئیں؟
- 9 گھنٹے قبل



.webp&w=3840&q=75)





