Advertisement
علاقائی

لاہور ڈیفنس میں افسوسناک واقعہ، گھریلو تشدد سے ایک بچہ جاں بحق ، دوسرا زخمی

ملزمان نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو فریج سے اشیاءکھانے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیاہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 12th 2022, 4:29 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور ڈیفنس میں افسوسناک واقعہ، گھریلو تشدد سے ایک بچہ جاں بحق ، دوسرا زخمی

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دو کم سن گھریلو ملازمین پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ دونوں بھائی ایک سال سے نصراللہ کے گھر پر ملازم تھے ، 12 سالہ کامران اور 6 سالہ رضوان کراچی کے رہائشی تھے ، تشدد کے الزام میں نصراللہ اور دو خواتین سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیاہے ،

ملزمان نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو فریج سے اشیاءکھانے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیاہے ۔

Advertisement
Advertisement