اسلام آباد: پی آئی اے نے حجاج کرام کی وطن واپسی کے لئے بعد از حج آپریشن کا آغاز کر دیا ، حجاج کرام کو وطن واپس لانیوالی پی آئی اے کی پہلی اور دوسری پرواز جمعرات کو علی الصبح وطن واپس پہنچ گئی۔

.jpg&w=3840&q=75)
تفصیلات کے مطابق قومی ائر لائن کے ترجمان عبداللہ حفیظ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پہلی پرواز پی کے ۔ 732 جمعرات کو علی الصبح ایک بجے جدہ سے کراچی اور دوسری پرواز پی کے ۔739 جدہ سے لاہور صبح 2 بجے پہنچ گئی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بعد از حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے اور جمعرات 14جولائی کو پی آئی اے کی5 پروازیں جدہ سے کراچی، لاہور، ملتان، اسلام آباد اور پشاور پہنچ رہی ہیں، پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 154پروازوں پر مشتمل ہوگا جس کے ذریعے28 ہزار80 حجاج وطن واپس آئیں گے، ان حجاج کرام میں 17ہزار 200 حجاج سرکاری سکیم اور 10 ہزار8 سو80 حجاج پرائیوٹ سکیم کے شامل ہیں۔ پی آئی اے کا حج آپریشن13 اگست تک جاری رہے گا۔
ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ وفاقی وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات پر حجاج کرام کی سہولت کے لئے سٹی چیک ان کا نظام بھی متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت سرکاری سکیم والے حجاج کرام ایئرپورٹ پہنچنے سے قبل ہی بورڈنگ کارڈ حاصل کرلیں گے اور سامان جمع کروا دیں گے۔
اس نظام کے تحت پرواز سے12 گھنٹے قبل ائیرپورٹ پہنچنے اور لمبی قطاروں میں لگنے کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 4 گھنٹے قبل

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 4 گھنٹے قبل

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 5 گھنٹے قبل

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- ایک گھنٹہ قبل

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 6 گھنٹے قبل

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 2 گھنٹے قبل

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 2 گھنٹے قبل

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 6 گھنٹے قبل

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 2 گھنٹے قبل

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 6 گھنٹے قبل

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 3 گھنٹے قبل

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 5 گھنٹے قبل