کسی مسٹر ایکس، وائی، زیڈ کو نہیں جانتے، ہمارا کام شفاف الیکشن کرانا ہے، ترجمان الیکشن کمیشن
اسلام آباد: ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ہم کسی مسٹر ایکس، وائی اور زیڈ کو نہیں جانتے، ہمارا کام شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کرانا ہے۔


ترجمان الیکشن کمیشن نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو حمزہ شہباز اور مریم نواز سے چھپ کر ملنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ سیاستدان خود چیف الیکشن کمشنر سے ملنے آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الزام لگانا بہت آسان ہے لیکن ثبوت ہے تو سامنے لائیں۔ الیکشن کمیشن دباؤ میں آئے بغیر اپنا آئینی کردار ادا کرتا رہے گا۔ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شفاف الیکشن کو یقینی بنائیں گے۔
ترجمان نے کہا کہ ہم کسی مسٹر ایکس، وائی یا زیڈ کو نہیں جانتے اور ہمارا کام شفاف، غیر جانبدارانہ الیکشن کرانا ہے۔ الیکشن کمیشن اپنا آئینی کردار بلا کسی خوف و خطر ادا کرتا رہے گا۔
الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کے لیے ڈی آر اوز اور آر اوز کو چوکس رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پر امن پولنگ کے لیے سیکیورٹی اداروں کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنے کو کہا گیا ہے۔

بنوں: ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 6 اہلکار زخمی
- 4 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں قاسم و سلیمان کی امریکی نمائندہ رچرڈ گرینل سے ملاقات
- 5 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
- 5 گھنٹے قبل

26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 17 منٹ قبل

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں رواں سال مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی
- 6 گھنٹے قبل

ڈیگاری کیس : عدالت نے ملزم سردار شیر باز ستکزئی کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا
- 4 گھنٹے قبل

اقتصادی کمیٹی کا سولر پالیسی پر اظہارِ تشویش: پاور سیکٹر میں تضادات اور مہنگی بجلی پر سخت سوالات
- 2 منٹ قبل

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 5 گھنٹے قبل
آئی سی سی رینکنگ جاری ،روسٹن چیز آل راؤنڈرز سمیت کئی کھلاڑی سر فہرست
- 5 گھنٹے قبل

جے یو آئی، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور اے این پی کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی کا بائیکاٹ
- ایک گھنٹہ قبل

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں، مولانا فضل الرحمان
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 4 گھنٹے قبل