جی این این سوشل

صحت

گزشتہ24گھنٹوں میں کوروناسے3افرادانتقال کرگئے

اسلام آباد:قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے شکار مزید 3افرادانتقال کرگئے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گزشتہ24گھنٹوں میں کوروناسے3افرادانتقال کرگئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

قومی ادارہ صحت نے ملک میں کورونا وائرس کے حوالے سے گزشتہ 24 گھنٹے کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 3 افراد انتقال کرگئے ہیں۔

ایک روزکےدوران کوروناکے532کیسزرپورٹ ہوئے، گزشتہ24گھنٹوں میں کوروناکے19ہزار402ٹیسٹ کیےگئے۔

جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کوروناکےمثبت کیسزکی شرح2.74فیصدرہی جبکہ کوروناکے179مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

پاکستان

ضمنی الیکشن میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش

سیکرٹری وزارت داخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں آج حتمی فیصلہ کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ضمنی الیکشن میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش

ملک بھر میں کل ضمنی الیکشن کا انعقاد ہو گا۔ اس حوالے سےمحکمہ داخلہ پنجاب نے محکمہ داخلہ پنجاب نے 13 اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ 

محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے۔  جس میں کہا گیا کہ امن وامان کیلئے لاہور، شیخوپورہ، قصور، تلہ گنگ، کلرکہار، گجرات، صادق آباد، ڈی جی خان اور دیگر اضلاع میں موبائل فون و انٹرنیٹ سروس معطل رکھی جائے۔

محکمہ داخلہ کے خط کی کاپی چیف سیکرٹری، آئی جی، چیئرمین پی ٹی اے کو ارسال کردی گئی ہے۔ سیکرٹری وزارت داخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں آج حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 22 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا انعقاد 21 اپریل بروز اتوار کو ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

آئی ایم ایف کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں

آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاملے پرایگزیکٹو بورڈکا اجلاس اپریل کے آخر میں بلانے کا عندیہ دیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی ایم ایف کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں

عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ کا 29 اپریل تک اجلاس کا شیڈول جاری کردیا گیا، جس میں پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں کیا گیا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 20 مارچ 2024 کو طے پایا تھا۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاملے پرایگزیکٹو بورڈکا اجلاس اپریل کے آخر میں بلانے کا عندیہ دیا تھا۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملے گی اور آخری قسط کی حتمی منظوری کے ساتھ ہی 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہو جائے گا۔

قبل ازیں وفاقی وزارت خزانہ نے کہا تھا کہ پاکستان نے آخری قسط کے لیے تمام اہداف پورے کرلیے گئے ہیں اور اسٹاف لیول معاہدے کے ساتھ جائزہ مشن آخری قسط جاری کرنے کی سفارش کرے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ

بشریٰ بی بی کو سب جیل بنی گالہ سے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال لایا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ

عدالت کے حکم پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کو سب جیل بنی گالہ سے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال لایا گیا۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کے ہمراہ ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم اور سرکاری ڈاکٹروں کی ٹیم بھی نجی اسپتال میں موجود ہے، بشریٰ بی بی کے وکلا کی ٹیم بھی ہسپتال میں موجود ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست منظور کرتے ہوئے نجی ہسپتال سے ان کے ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll