جی این این سوشل

کھیل

دورہ نیدرلینڈز کیلئے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان گال ٹیسٹ کے بعد ہوگا

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ نیدر لینڈز کے لیے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان گال ٹیسٹ کے بعد ہوگا۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دورہ نیدرلینڈز کیلئے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان گال ٹیسٹ کے بعد ہوگا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات  کے مطابق  پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال ٹیسٹ کا آج دوسرا دن ہے ۔ رپورٹس  کے مطابق ون ڈے اسکواڈ کا کیمپ اگست کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگا جبکہ پاکستان ون ڈے اسکواڈ اگست کے دوسرے ہفتے میں نیدر لینڈز روانہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیدرلینڈز میں 3 ون ڈے میچز ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں ، ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی اسکواڈ میں زیادہ ردو بدل کا امکان نہیں ۔

 فاسٹ بولرشاہین آفریدی کو 3 ون ڈے میچز کی سیریز سے آرام دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نیدر لینڈز میں ون ڈے میچز 16، 18 اور 21 اگست کو کھیلے جائیں گے۔

علاقائی

محنت کش طبقے کی عزت اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی کا خواب ممکن نہیں، علی امین گنڈا پور

صوبے میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور درپیش مسائل حل کرنے کےلئے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات اُٹھائے گی، وزیر اعلیٰ کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محنت کش طبقے کی عزت  اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی  کا خواب ممکن نہیں، علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ معاشرے میں محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

عالمی یوم مزدور کی مناسبت سے منعقد ایک تقریب  کے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مزدوروں کا عالمی دن محنت کی عظمت اور قومی ترقی میں محنت کش طبقے کی اہمیت اور کلیدی کردار کو اُجاگر کرتا ہے۔ مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کا تحفظ کسی بھی ریاست کی ترجیحات میں شامل ہوتا ہے کیونکہ محنت کش قومی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ قومی سطح پر موجود صنعتی تربیت کے اداروں اور صنعتوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرکے محنت کش افراد کےلئے روزگار کے باعزت اور پرکشش مواقع فراہم کئے جا سکتے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت محنت کش طبقے کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے کیونکہ محنت کش اپنا خون پسینہ ایک کرکے قومی ترقی و خوشحالی کی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ آج کا دن پوری قوم خصوصی طور پر انسانی حقوق کے اداروں ، تنظیموں اور فورمز سے اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ مزدوروں کی فلاح کےلئے ہم اپنے عزم کا اعادہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ طبقہ نا صرف حکومت اور ریاسی اداروں بلکہ معاشرے کے تمام طاقتور طبقات اور حلقوں کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے، ہم سب کو مل کر اپنے اردگرد موجود محنت کش افراد کی بھلائی اور اُن کو درپیش مسائل کے حل کےلئے ہر ممکن کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔

علی امین کا کہنا تھا کہ  یہ طبقہ جتنا مضبوط اور خوشحال ہو گا قومی ترقی اور خوشحالی کی بنیادیں بھی اُسی قدر دیرپا اور مضبوط ہوں گی ، میں یقین دلاتا ہوں کہ خیبرپختونخوا کی حکومت صوبے میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور اُنہیں جائز مقام دینے اور درپیش مسائل حل کرنے کےلئے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات اُٹھائے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب نے فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

فیلڈ ہسپتالوں کا منصوبہ کامیاب بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، مریم نواز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب  نے فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔

فیلڈ ہسپتالوں کے پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتالوں کا منصوبہ کامیاب بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، میں نے اور نواز شریف نے ایک خواب دیکھا تھا کہ لوگوں کو صحت کی سہولت گھر کی دہلیز پر میسر ہو آج وہ خواب پورا ہو گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتالوں میں او پی ڈی، حفاظتی ٹیکہ جات اور زچہ بچہ کی سہولت میسر ہو گی، فیلڈ ہسپتال میں لیڈی ہیلتھ ورکرز بھی ہوں گی جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں سرجری کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ 6 ہفتوں میں چاروں اطراف فیلڈ ہسپتال کھڑے کردیئے، فیلڈ ہسپتال دیہی علاقوں میں بھی پہنچیں گے، فیلڈ ہسپتال وہاں سہولت فراہم کریں گے جہاں کوئی ہسپتال نہیں،فیلڈ ہسپتال میں عوام کو طبی سہولیات میسر ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ صحت سے متعلق سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں، آج سے پہلے کنٹینرز صرف جلاؤ ، گھیرا ؤ اور بل پھاڑنے کیلئے استعمال ہوتے تھے، اب فیلڈ ہسپتالوں میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی ہو گی، فیلڈ ہسپتالوں میں وہ تمام سہولیات میسر ہوں گی جو ایک کلینک میں ہوتی ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 32 فیلڈ ہسپتال آج پنجاب بھر میں پھیل جائیں گے، آج پہلے فیلڈ ہسپتال کے ساتھ بہاولپور جار ہی ہوں، میری ویڈیوز پر تنقید کرنے والے کمروں سے نکل کر عوام کی خدمت کریں تاکہ ان کی بھی ویڈیوز بنیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گندم کی خریداری ، پنجاب حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات ناکام

پاکستان کسان اتحاد کا کل سے تمام اضلاع میں مظاہروں کا اعلان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم کی خریداری ، پنجاب حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات ناکام

گندم کی خریداری کے معاملے پر پنجاب حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے۔

پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی بے حسی کے خلاف کل سے تمام اضلاع میں مظاہروں کا اعلان کیا ہے، کسانوں کا کہنا ہے کہ اپنے مویشی اور گندم سڑکوں پر رکھ کر احتجاج کریں گے۔ 

پاکستان کسان اتحاد کے رہنماؤں نے کہا کہ کسانوں کو مارکیٹ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

صوبائی محکمہ خوراک کے ذرائع کا بتانا ہے کہ چھوٹے کسانوں کو کسان کارڈ کے ذریعے چند دن بعد امداد دینےکا سلسلہ شروع کیا جائے گا جب کہ فلور ملز سیڈ ملز اور  آڑھتیوں نے مارکیٹ کا رخ کر لیا ہے۔ 

دوسری طرف گندم کی قیمت میں واضح کمی ہوئی ہوئی ہے،لاہور میں بیس کلو آٹے کے تھیلےمیں چند روز میں آٹھ سو روپے کلو کمی آئی ہے۔

لاہور میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2800 سے کم ہو کر 2000 روپے پر آگئی۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے قیمت میں کمی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آٹے کے تھیلے کی نئی قیمت 2 ہزار روپے ہوگئی ہے۔گندم کی قیمت میں کمی کی وجہ سے آٹا سستا ہوا ہے، فلور ملز مالکان کسانوں سے گندم خرید رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت بین الصوبائی پابندی مکمل ختم کرے، دوسرے صوبے گندم خرید کر پنجاب کے کسانوں کو نقصان سے بچائیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll