اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ میں نے نہ آئین توڑا ہے نہ غداری کی ہے، جس نے غداری کی ہے اس پر آرٹیکل 6 ضرور لگائیں۔


تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بطور صدر مملکت میری پاس اختیار نہیں کہ میں کسی سے کہوں کہ ڈائیلاگ کرو ، یہ تاثر غلط ہے کہ میرے وزیر اعظم سے تعلقات ٹھیک نہیں ہیں، ان سے کئی ملاقاتيں ہوچکی ہيں ۔
ان کاکہنا تھا کہ تمام فریق راضی ہوں تو پریذیڈنٹ ہاوس کردار ادا کرسکتا ہے ، ڈائیلاگ اسی صورت ممکن ہے جب تمام فریق راضی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کی ہے ، امریکا پاکستان سے تعلقات ختم کرنا نہیں چاہتا ، غیر ملکی خط پر اگر تحقیقات کیں ہیں تو عوام میں لانا چاہئے۔
عارف علوی نے کہا کہ ای وی ایم ،نیب کی سمری پر میری عمران خان سے کوئی بات نہیں ہوئی، جب سے یہ حکومت آئی ہے اس نے مجھے 74سمریاں بھیجیں، جن میں سے 69 سمریاں اسی دن دستخط کرکے بھجوا دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ذاتی حیثیت میں سمجھتا ہوں کہ کلئیر مینڈیٹ بہت ضروری ہے وقت کوئی بھی ہو ، نیب ترمیمی بل، الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور گرونرپنجاب سے متعلق سمریاں میں نے روکیں ، ان سمریوں کو روکنے پر مجھے کسی طرف سے کوئی دباو نہیں تھا۔
صدر مملکت نے کہا کہ میرے ذہن میں کچھ سوالات تھے اس لئے ان چند سمریوں کو میں نے روکا ، عمران خان سے واٹس ایپ پر بات ہوتی ہے،عمران خان سے آخری بات تب ہوئی تھی جب گورنر پنجاب کا ایشو ہوا تھا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کی ریٹائرمنٹ اور نئے آرمی چیف کی تقرری سے متعلق صدر مملکت نے کہا کہ آرمی چيف کی تقرری قبل از وقت کر دينے ميں کوئی حرج نہیں اور نہ ہی انہیں اس سلسلے میں کوئی اعتراض ہے۔

ایران میں جولائی کے دوران 96 قیدیوں کو سزائے موت، 5 افغان شہری بھی شامل
- 12 گھنٹے قبل

یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش پارلیمانی وعدہ خلافی ہے، پیپلزپارٹی کو فیصلہ قبول نہیں: خورشید شاہ
- 9 گھنٹے قبل

گوادر میں چینی سرمایہ کاری کی نئی راہیں: شِننگ انٹرپرائز اور جی پی اے معاہدہ
- 14 گھنٹے قبل

برطانوی حکومت کا پاکستانی طلبہ کے لیے چیوننگ اسکالرشپ کا آغاز
- 14 گھنٹے قبل

شیخ وقاص اکرم کی قومی اسمبلی رکنیت خطرے میں ، مسلسل غیر حاضری پر اسپیکر کا نوٹس
- 13 گھنٹے قبل

پشاور میں پی ٹی آئی کارکنوں کا علی امین گنڈاپور کے خطاب کے بغیر جانے پر احتجاج
- 9 گھنٹے قبل

پنجاب کابینہ نے ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دے دی
- 13 گھنٹے قبل

پاکستانی طلبہ نے انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں 4 میڈلز جیت لیے
- 9 گھنٹے قبل

بنگلہ دیش میں عام انتخابات فروری 2026 میں ہوں گے، محمد یونس کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل

سال 2025میں ساڑھے تین لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے
- 12 گھنٹے قبل

پشاور: پی ٹی آئی کارکنوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا قافلہ روک لیا
- 13 گھنٹے قبل

اداکارہ تمنا بھاٹیا کا انوکھا انکشاف: اپنی تھوک سے کیل مہاسوں کا علاج کرتی ہوں
- 12 گھنٹے قبل