دنیا

بھارتی سیاسی پارٹی کانگریس رہنما راہول گاندھی کو پولیس نے حراست میں لے لیا

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو دلی پولیس نے حراست میں لے لیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جولائی 26 2022، 8:07 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارتی سیاسی پارٹی کانگریس رہنما راہول گاندھی کو پولیس نے حراست میں لے لیا

نئی دلی میں کانگریس رہنما راہول گاندھی کو پارٹی سربراہ سونیا گاندھی کی تحقیقاتی ادارے میں پیشی کے خلاف احتجاجی دھرنے سے پولیس کی جانب سے حراست میں لیا گیا۔

نئی دلی میں احتجاجی دھرنا دینے والے راہول گاندھی سمیت کانگریس کے دیگر 50 ارکان پارلیمنٹ کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ 

اس موقع پر راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ مودی کے دور حکومت میں بھارت ایک پولیس اسٹیٹ بن گیا ہے۔

خیال رہے کانگریس سربراہ سونیا گاندھی کوانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کرپشن کیس میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کر رکھا ہے۔