پاکستان

اسپیکر کے بعد ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا نام بھی فائنل کر لیا گیا

لاہور:ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے واثق قیوم کا نام فائنل کیا گیا ہے جنہیں دوست مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد منتخب کیا جائے گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jul 27th 2022, 7:50 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسپیکر کے بعد ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا نام بھی فائنل کر لیا گیا

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائی گی جس کی کامیابی کے بعد تحریک انصاف کے واثق قیوم کو ڈپٹی اسپیکر منتخب کیا جائے گا۔

واثق قیوم پی پی 12 راولپنڈی سے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ہیں، اس سے قبل تحریک انصاف نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے سبطین خان کو نامزد کیا تھا۔