تجارت

پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر

کراچی:عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کا قرضہ ملنے کی امید ظاہر کردی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جولائی 27 2022، 10:35 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر

غیر ملکی خبر ایجنسی نے پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر سنائی ہے جس کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کا قرضہ ملنے کی امید ظاہر کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فچ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا قرضہ ملنے سے پاکستان کو دیگر ذرائع سے فنڈز کے حصول میں آسانی ہوگی، موڈیز کے مطابق پاکستان کو سال کی تیسری سہ ماہی میں فنڈز ملنے کی امید ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کا فنڈ ملنے پاکستانی روپےاورباؤنڈزپردباؤ میں کمی ہوگی،قرضہ ملنے سے پاکستانی مارکیٹس میں اعتمادکی فضا کو فروغ ملے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیاسی غیریقینی اور آئی ایم ایف سے قرضہ میں تاخیر سے پاکستانی روپیہ بدترین گراوٹ سے دوچار ہوا،
پاکستانی حکومت آئی ایم ایف، سعودی عرب ،چین سے قرضوں کیلئےکوششیں کررہی ہے۔