Advertisement
پاکستان

ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا ایک ہی راستہ ہے شفاف انتخابات: عمران خان 

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت ہٹا کر کرپٹ لوگوں کو مسلط کیا گیا، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جولائی 28 2022، 4:32 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا ایک ہی راستہ ہے شفاف انتخابات: عمران خان 

سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ 3 ماہ پہلے سازش کرکے ہماری حکومت ختم کی گئی، ہماری حکومت ہٹا کر کرپٹ لوگوں کو مسلط کر کے قوم کی توہین کی گئی، عوام کو بھیڑ، بکریاں سمجھا گیا ان لوگوں کو مسلط کیاگیا جو 30 سال سے کرپشن کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جب ایک ملک ٹھیک چل رہا تھا تو کیوں سازش کی اجاز ت دی گئی، جب میں نے اسمبلی توڑی تھی تب الیکشن کروا دیتے تو اس بحران کا سامنا نہ ہوتا،ہماری حکومت ہٹائی گئی اور پروگرام بنایا گیا کہ انہیں اتنا دبایا جائے یہ دوبارہ اٹھ نہ سکیں، ہم نے 25 مئی کو احتجاج کی کال دی تو بچوں اور خواتین پر ظلم کیا گیا لانگ مارچ میں خواتین اور بچوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے اپنے لوگوں کو 10 لاکھ روپے تک کی ہیلتھ انشورنس فراہم کی،میرا پلان بنا ہوا ہے کہ ہم بیرون ملک پاکستانیوں کو موبلائز کریں گے، ہمیں اندازہ نہیں بیرون ممالک پاکستانی کتنا بڑا اثاثہ ہیں، بیرون ملک پاکستانی کبھی اس حکومت کو پیسے نہیں دیں گے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جس طرح ضمنی الیکشن میں لوگ نکلے اتنے 2018ء کے الیکشن میں بھی نہیں نکلتے دیکھے، الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر ضمنی الیکشن ہرانے کی کوشش کی گئی،ہمارے لوگ یہ فیصلہ کریں گے کہ ہمارا ملک کون چلائے گا، یہ فیصلہ کوئی بیرونی سازش سے نہیں کرسکتا،ایک معاشرہ جب تک اچھائی کے ساتھ کھڑا نہیں ہوتا تو برائی اوپر آجاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ہم نے ای وی ایم کی بات کی تو الیکشن کمیشن نے بھرپور مخالفت کی، ایران اور ہندوستان میں بھی ای وی ایم ہے، الیکشن کمیشن نے سازش کر کے ای وی ایم کے عمل کو سبوتاژ کیا، سب سے پہلے ہمیں بااعتماد الیکشن کمیشن چاہیے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں نے جب پہلی دفعہ الطاف حسین کے خلاف آواز بلند کی تو سارے لوگوں نے مجھے کہا یہ تجھے مار دے گا، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے اس لیے اپنا خوف ختم کریں،  90 کی دہائی سے پہلے پاکستان ہندوستان اور بنگلہ دیش سے آگے تھا، جب سے یہ 2 خاندان آئے ہمارا ملک ہندوستان اور بنگلہ دیش سے پیچھے رہ گیا۔

Advertisement
پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

  • 6 دن قبل
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

  • 3 دن قبل
سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

  • 5 دن قبل
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

  • 3 دن قبل
اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

  • 5 دن قبل
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

  • 5 دن قبل
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

  • 2 دن قبل
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 5 دن قبل
پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

  • 5 دن قبل
وزیراعظم کی ہدایت پر  پیٹرول کی مد میں 15 روپے  فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

  • 3 دن قبل
پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 4 دن قبل
Advertisement