اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت ہٹا کر کرپٹ لوگوں کو مسلط کیا گیا، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ 3 ماہ پہلے سازش کرکے ہماری حکومت ختم کی گئی، ہماری حکومت ہٹا کر کرپٹ لوگوں کو مسلط کر کے قوم کی توہین کی گئی، عوام کو بھیڑ، بکریاں سمجھا گیا ان لوگوں کو مسلط کیاگیا جو 30 سال سے کرپشن کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ جب ایک ملک ٹھیک چل رہا تھا تو کیوں سازش کی اجاز ت دی گئی، جب میں نے اسمبلی توڑی تھی تب الیکشن کروا دیتے تو اس بحران کا سامنا نہ ہوتا،ہماری حکومت ہٹائی گئی اور پروگرام بنایا گیا کہ انہیں اتنا دبایا جائے یہ دوبارہ اٹھ نہ سکیں، ہم نے 25 مئی کو احتجاج کی کال دی تو بچوں اور خواتین پر ظلم کیا گیا لانگ مارچ میں خواتین اور بچوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔
عمران خان نے کہا کہ ہم نے اپنے لوگوں کو 10 لاکھ روپے تک کی ہیلتھ انشورنس فراہم کی،میرا پلان بنا ہوا ہے کہ ہم بیرون ملک پاکستانیوں کو موبلائز کریں گے، ہمیں اندازہ نہیں بیرون ممالک پاکستانی کتنا بڑا اثاثہ ہیں، بیرون ملک پاکستانی کبھی اس حکومت کو پیسے نہیں دیں گے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جس طرح ضمنی الیکشن میں لوگ نکلے اتنے 2018ء کے الیکشن میں بھی نہیں نکلتے دیکھے، الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر ضمنی الیکشن ہرانے کی کوشش کی گئی،ہمارے لوگ یہ فیصلہ کریں گے کہ ہمارا ملک کون چلائے گا، یہ فیصلہ کوئی بیرونی سازش سے نہیں کرسکتا،ایک معاشرہ جب تک اچھائی کے ساتھ کھڑا نہیں ہوتا تو برائی اوپر آجاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب ہم نے ای وی ایم کی بات کی تو الیکشن کمیشن نے بھرپور مخالفت کی، ایران اور ہندوستان میں بھی ای وی ایم ہے، الیکشن کمیشن نے سازش کر کے ای وی ایم کے عمل کو سبوتاژ کیا، سب سے پہلے ہمیں بااعتماد الیکشن کمیشن چاہیے۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں نے جب پہلی دفعہ الطاف حسین کے خلاف آواز بلند کی تو سارے لوگوں نے مجھے کہا یہ تجھے مار دے گا، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے اس لیے اپنا خوف ختم کریں، 90 کی دہائی سے پہلے پاکستان ہندوستان اور بنگلہ دیش سے آگے تھا، جب سے یہ 2 خاندان آئے ہمارا ملک ہندوستان اور بنگلہ دیش سے پیچھے رہ گیا۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 5 hours ago

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 25 minutes ago

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- a day ago

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 2 days ago

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 2 days ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 2 days ago

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 18 minutes ago
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 7 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- a day ago

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 23 minutes ago

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- a day ago



