- Home
- News
بلوچستان اور گلگت بلتستان کے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری
کوئٹہ:آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ بلوچستان اور گلگت بلتستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے دستوں کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ کی معاونت جاری ہے۔
جاری بیان کے مطابق پاک فوج کی جانب سے متاثرہ آبادی کو بنیادی غذائی ضروریات اور طبی امداد کی فراہمی کا عمل جاری ہے، متاثرہ علاقوں سے ڈی واٹرنگ پمپوں اور ٹینکروں کے ذریعے پانی نکالا جا رہا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق بولان، لسبیلہ، اوتھل ،جھل مگسی اور غذر میں 700 سے زائد متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ پاک فوج کے حب، لسبیلہ، اوتھل اور غذر میں فری میڈیکل کیمپ میں طبی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی جاری ہے،
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ متاثرہ علاقوں میں 7.5 ٹن غذائی اشیاء، پناہ گاہیں اور دیگر امدادی سامان فراہم کیا گیا ہے، سیلاب کے باعث بلوچستان کے مختلف مقامات پر اسٹینڈ بائی ریسپانس ٹیمیں تعینات ہیں۔
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 4 گھنٹے قبل
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- 3 گھنٹے قبل
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 4 گھنٹے قبل
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 5 گھنٹے قبل
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- 4 گھنٹے قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 5 گھنٹے قبل