راولپنڈی : سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے کیلئے پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹر روانہ ہو گئے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور ایف سی کاسیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے ۔ متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی اور ایف سی کے جوان ریلیف کے کاموں میں مدد کررہے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں آرمی کے 2 ہیلی کاپٹرز کراچی سے لسبیلہ اور اوتھل روانہ ہوئے ہیں ۔ دونوں ہیلی کاپٹرز خراب موسم کےباعث متاثرہ علاقوں میں روانہ نہ ہو سکے تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں گے۔ہیلی کاپٹر ضروری امدادی سامان بھی منتقل کریں گے۔
جی اوسی نےگوادرمیں ریلیف اورریسکیوسرگرمیوں کی خودنگرانی کی ، متاثرہ علاقوں میں ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکس اسٹاف متاثرین کوطبی امدادفراہم کررہےہیں۔
ڈی جی خان میں سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں فوجی دستوں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ متاثرہ افرادکوطبی امدادکی فراہمی کیلئے2میڈیکل کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں
کراچی میں سیلابی پانی نکالنےکی کوششوں سمیت جامشورواورگھارومیں بھی پاک فوج کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔

شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
- 3 گھنٹے قبل

ٹرمپ کے جوہری تنصیبات تباہ کرنے کے دعوے محض خواب ہیں، ایرانی سپریم لیڈر کا ردعمل
- 5 گھنٹے قبل

ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی عدالت طلب، جوئے کی ایپ کیس میں پیشرفت
- 3 گھنٹے قبل

ایکس کا نیا فیچر: لنک پر کلک کے بعد بھی پوسٹ سامنے رہے گی
- 3 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، سیاسی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
- 3 گھنٹے قبل

حکومت نے گندم کا ریٹ نہ بڑھایا تو کسان گندم کاشت نہیں کریں گے، کسان اتحاد کا انتباہ
- 5 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 4 گھنٹے قبل

ویمنز ورلڈکپ میں حیران کن اسٹمپنگ، گیند وکٹ کیپر کی ٹانگ سے لگ کر بیلز گرا گئی
- 3 گھنٹے قبل

پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں نئی حکومت سازی کے لیے سیاسی رابطوں کا آغاز
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپ بند، 85 ہزار افراد واپس بھجوائے گئے
- 5 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ افسوسناک، پولیس کو غیر محفوظ چھوڑا گیا: طلال چوہدری
- 5 گھنٹے قبل

سینکڑوں فلموں میں کام کرنے والے سینیئر بالی وڈ اداکار انتقال کر گئے
- 5 گھنٹے قبل