جی این این سوشل

دنیا

چلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے

سینتیاگو:  چلی میں زلزلے کے شدید جھٹکےمحسوس کیے گئے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چلی زلزلے سے لرز اٹھا ، زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ،  ریکٹراسکیل پر زلزلے کی  شدت 6.2 ریکار ڈ کی گئی ہے ۔ 

زلزلے کی  گہرائی 80کلومیٹر اور مرکز ٹوکوپیلا سے 33 کلومیٹر دور تھا۔

زلزلے  سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوئیں ۔ 

یاد رہے کہ 2016 ستمبر میں بھی 8٫3 شدت کا زلزلہ آیا تھاجس کے بعدایک ملین افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا ۔

چلی میں سال  1960میں بھی ایک ہولناک زلزلہ آیا تھا جس کےنتیجے میں 5 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئےتھے

دنیا

جوابی کارروائی، ماسکو نے بھی برطانوی ملٹری اتاشی کو ملک بدر کر دیا

روس نے گزشتہ ہفتے برطانوی حکام کی اسی طرح کی کارروائی کے جواب میں برطانوی ملٹری اتاشی کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جوابی کارروائی، ماسکو نے بھی برطانوی ملٹری اتاشی کو ملک بدر کر دیا

گزشتہ روز کو روسی وزارت خارجہ کے اعلان کیا ہے کہ روس نے گزشتہ ہفتے برطانوی حکام کی اسی طرح کی کارروائی کے جواب میں برطانوی ملٹری اتاشی کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ ماسکو میں برطانوی سفارت خانے کے نمائندے کو ہیڈ کوارٹرز میں طلب کر کے لندن سے روسی اتاشی کی بے دخلی سے متعلق احتجاج کیا۔

غیر ملکی میڈی رپورٹ کے مطابق 16 مئی کو ماسکو میں برطانوی سفارت خانہ کے نمائندہ کو طلب کرکے برطانوی حکام کی جانب سے 8 مئی کو کیے گئے لندن میں روسی سفارت خانہ کے ملٹری اتاشی کے متعلق غیر دوستانہ اور بے بنیاد فیصلے پر سخت الفاظ میں احتجاج کیا گیا۔

 روس نے کہا ہمارا اقدام اس حد تک محدود نہیں رہے گا اور کشیدگی کے آغاز کرنے والوں کو مزید اسی طرح کے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔

روسی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ برطانوی سفارت کار کے ملٹری اتاشی اڈریان کوگل کو مطلع کردیا گیا ہے کہ اسے ایک ہفتے کے اندر روس سے نکل جانا چاہیے۔ وزارت نے خبردار کیا کہ وہ برطانوی فیصلے کے جواب میں اضافی اقدامات کرے گی۔

واضح رہے کہ ملٹری اتاشی مسلح افواج کا ایک رکن ہوتا ہے جو سفارت خانے میں خدمات انجام دیتا ہے اور بیرون ملک اپنے ملک کے دفاعی شعبے کی نمائندگی کرتا ہے۔ روس اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔ برطانیہ نیٹو میں یوکرین کا مضبوط حامی ہے اور اس نے کیو کی افواج کو اہم فوجی مدد فراہم کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پبلک ٹرانسپورٹرز کے کرایوں میں کمی کا اعلان

کرایوں میں کمی روٹس کے حساب سے کی گئی ہے، چیئرمین آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پبلک ٹرانسپورٹرز کے کرایوں میں کمی کا اعلان

لاہور پبلک ٹرانسپورٹرز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔کرایوں میں 3 سے 5 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

لاہور میں کرایوں میں کمی کا فیصلہ آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے چیئرمین حاجی اکرم ذکی کی زیرِصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

چیئرمین آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے بتایا کہ کرایوں میں کمی روٹس کے حساب سے کی گئی ہے، لاہور سے فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی روٹس پر 10 روپے جبکہ لاہور سے کراچی اور کوئٹہ سمیت دیگر لمبے روٹس پر 50 روپے فی مسافر یکطرفہ کرایہ کم کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شناختی کارڈ کے اجراء کیلئے یونین کونسل کی سطح پر بائیو میٹرک مشینیں لگانے کا فیصلہ

نادرا کو عوام کے لئے مزید فرینڈلی بنانے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شناختی کارڈ کے اجراء کیلئے یونین کونسل کی سطح پر بائیو میٹرک مشینیں لگانے کا فیصلہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شناختی کارڑ کے اجراء اور تجدید کے لئے پاکستان بھر میں یونین کونسل کی سطح پر بائیو میٹرک مشینیں لگائی جانے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ شناختی کارڈز کے نظام کو فول پروف، بہتر اور تیز رفتار بنایا جائے ۔ 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈ کواٹرز کا دورہ کیاجہاں وفاقی وزیرداخلہ نے نادرا ہیڈ کوارٹر میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ جس میں نادرا کو عوام کے لئے مزید فرینڈلی بنانے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ عوام کو سہولت فراہم کیلئے کئی بڑے اور اہم فیصلے کئے گئے۔

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ بنوانے اور تجدید کی سہولت فراہم کرنے کے پلان کو چند روز میں حتمی شکل دی جائے۔ انہوں نے شناختی کارڈز کے نظام کو فول پروف، بہتر اور تیز رفتار بنانے کیلئے پلان بھی طلب کرلیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ نادرا سنٹرز کے دورے کئے اور حالات کا جائزہ لیا میں نے خود مشاہدہ کیا کہ عوام کو کافی مشکلات اور دقت کا سامنا ہے۔ انہوں نے نادرا حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایسا پلان بنایا جائے جس سے نادرا سنٹرز پر آنے والوں کیلئے آسانی ہو اور کام بلا تاخیر ہو۔شہریوں کی رش کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 6 بڑے شہروں میں نادرا سنٹرز میں اضافے کا 7 روز میں پلان بھی طلب کر لیا۔

وزیر داخلہ نےکراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں مزید سنٹرز بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کی ہدایت کی ۔ انہوں نےجعلی شناختی کارڈ مافیا کے خلاف موثر کاروائی کا حکم دیا۔بعد ازاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا آپریشنل روم کا دورہ کیا۔

وفاقی وزیر کو پاکستان بھر کے نادرا سنٹرز کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے نظام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ محسن نقوی نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور نادرا کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll