اسلام آباد: نیپرا نے بجلی 9 روپے 89 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔


تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی ۔ نیپرا نے بجلی 9 روپے 89 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
نیپرا کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی جون کےلیے مہنگی کی گئی ہے ، اضافے سےصارفین پر ایک ارب 33 کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔
چئیرمین نیپرا نے سماعت کے دوران کہا کہ اس وقت گھریلو صارف بجلی کے بل میں 29 فیصد اور صنعتی صارف 42 فیصد ٹیکس دیتا ہے۔نیپرا ٹیکس وصول کرنے والی اتھارٹی نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر سابق وزیر خزانہ شوکت ترین سے ملاقات کرکے یہ اشو اٹھایا تھا۔سابق وزیر خزانہ کو کہا تھا کہ اس ٹیکس والے معاملےسے ہمیں نکال دیں۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ کہتے تھے کہ ٹیکس لینا حکومت کا کام ہے ، نیپرا ٹیرف کا تعین درست کرے ۔ موجودہ وزیر خزانہ سے ملاقات ان کی مصروفیت کی وجہ سے نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ سی سی پی اے نے 9 روپے 90 پیسے جون کے مہینے میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے۔

پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ میں اہم اقدام،’’گو اے آئی ہب‘‘کا با ضابطہ افتتاح
- 33 minutes ago

ٹرمپ کازیلنسکی کو جنگ بندی کیلئے پیوٹن کی شرائط ماننے پر زور
- 2 hours ago

ہری پور: باراتیوں سے بھری بس پہاڑ سے ٹکرا گئی، کمسن بچی سمیت 5 خواتین جاں بحق
- 14 hours ago

ایف آئی اے کراچی سرکل کی کارروائی، غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان گرفتار
- 12 hours ago

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہر وں میں پہلے نمبرپر آگیا،ائیرکوالٹی انڈیکس 332 پر پہنچ گیا
- 23 minutes ago

پاکستان اور چین کا دیگر شعبوں کی طرح خلائی تحقیق میں تعاون مثالی اور کلیدی اہمیت کا حامل ہے، وزیر اعظم
- 12 hours ago

پاکستان کا جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
- 3 hours ago

نواب شاہ :بچوں میں ایچ آئی وی کے مرض میں تیزی سے اضافہ ہونےکا انکشاف
- 3 hours ago

ٹرمپ کی بھارت کو روس سے تیل کی خریداری نہ روکنے پر ایک بار پھر بھاری ٹیرف کی دھمکی
- 3 hours ago

ہانگ کانگ میں کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا
- 2 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
میڈیکل کی اعلیٰ تعلیم کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے مراکز کا اعلان
- an hour ago

وزیراعظم سے وفاقی وزیرداخلہ کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پرتبادلہ خیال
- 12 hours ago