واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ، جس میں تائیوان کے مسئلے پر دونوں صدور کے درمیان مفصل اور واضح بات ہوئی۔


بین الاقوامی میڈیا کے مطابق دو گھنٹے تک جاری رہنے والی ٹیلی فون کال میں چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر جوبائیڈن کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ آگ سے کھیلتے ہیں وہ بلاخر جل جاتے ہیں، امریکہ کو چین کے اصولوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ امریکہ تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کی حفاظت کررہا ہے اور امریکہ جزیرے کی حیثیت کو تبدیل کرنے کے کسی بھی یکطرفہ اقدام کی سختی سے مخالفت کرتا ہے ، اور تائیوان کے بارے میں امریکی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ہے۔
یاد رہے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے کے خبروں کے بعد سے ایک بار پھر اس کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ نینسی پیلوسی کسی دورے پر نہیں جا رہی ہیں تاہم چین نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس طرح کا دورہ کیا جاتا ہے تو “سنگین نتائج” کا سامنا کرنا ہو گا۔
خیال رہے کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ تصور کرتا ہے جبکہ تائیوان خود کو ایک علیحدہ ریاست مانتا ہے اور اس معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے تنازع چلا آ رہا ہے۔

شاپنگ لنکس اور AI فیچرز: یوٹیوب نے آمدنی کے ذرائع میں توسیع کر دی
- 8 گھنٹے قبل

پنجاب میں ذخیرہ شدہ 2 لاکھ ٹن گندم برآمد، آٹے کی قیمتوں میں پھر اضافہ
- 3 گھنٹے قبل

اللہ کا شکر ہے، پاکستان کی عزت بچی اب ٹیم سے پرفارمنس کی امید ہے ، محسن نقوی
- 3 گھنٹے قبل

قاہرہ کے میوزیم سے 3 ہزار سال پرانا سونے کا کڑا غائب، تحقیقات شروع
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان-سندھ سرحد پر دو دھماکے، 3 افراد جاں بحق
- 8 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ کا برطانیہ کا دورہ، سرمایہ کاری کی امیدیں، مظاہرے اور متنازعہ تعلقات زیرِ بحث
- 3 گھنٹے قبل

متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان اور منیجر سے معافی مانگ لی
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات، اعلیٰ سطحی وفود کی شرکت
- 3 گھنٹے قبل

ایشیا کپ2025: پاکستان اور یو اے ای کا میچ ہوگا، ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہو گئی
- 7 گھنٹے قبل
ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے
- 8 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی: یو اے ای کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

صائم ایوب کی فارم بدستور خراب، ایشیا کپ میں ’صفر‘ کی ہیٹ ٹرک مکمل
- 3 گھنٹے قبل