Advertisement

فلپائن میں منکی پاکس وائرس کا پہلا کیس رپورٹ 

منیلا : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلپائن کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ فلپائن میں منکی پاکس وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jul 29th 2022, 9:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فلپائن میں منکی پاکس وائرس کا پہلا کیس رپورٹ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ منکی پاکس وائرس سے متاثرہ شخص رواں ماہ بیرون ملک سے واپس لوٹا تھا جسے قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق منکی پاکس سے متاثرہ شخص سے رابطے میں آنے والے 10 افراد بھی قرنطینہ کردیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس وائرس کی وبا کو گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیاہے ۔ 

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ اب تک دنیا کے78 ممالک میں منکی پاکس کے18 ہزار کیسز کی تصدیق کی گئی ہے ، جن میں70 فیصد کا تعلق یورپ اور 25 فیصد کا تعلق امریکا سے ہے۔

واضح رہے کہ منکی پاکس چیچک کی طرح ایک بیماری ہے لیکن اس کی شدت چیچک سے کم ہے ۔ منکی پاکس کے متاثرہ مریض کے جسم پر چھوٹے چھوٹے دانے نکل آتے ہیں ، اس کے علامات میں بخار، سردرد اور جسم میں تھکاوٹ ہونا شامل ہیں ۔

منکی پاکس جنگلی جانوروں خصوصا زمین کھودنے والے چوہوں اور لنگوروں میں پایا جاتا ہے اور اکثر ان سے انسانوں کو بھی منتقل ہو جاتا ہے۔

Advertisement
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 3 منٹ قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 20 گھنٹے قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • ایک گھنٹہ قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • ایک گھنٹہ قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • ایک دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • ایک دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 20 گھنٹے قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 2 دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 37 منٹ قبل
Advertisement