ریاض : خانہ کعبہ کے اطراف سے ڈھائی سال بعد حفاظتی رکاوٹیں ہٹادی گئیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حرمین شریفین جانے والے اب اس سعادت سے محروم نہ رہ سکیں گے ، زائرین حجر اسود کو بوسہ دے سکیں گے اور مقام ملتزم پر دعائیں بھی کرسکیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زائرین حطیم میں نوافل بھی ادا کرسکیں گے۔
سربراہ حرمین شریفین انتظامیہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے بتایا ہے کہ ایوان شاہی نے خانہ کعبہ کے اطراف سے رکاوٹیں ہٹانے کی منظوری دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ خانہ کعبہ کے اطراف رکاوٹوں کی وجہ سے زائرین حجراسود کو بوسہ اور ملتزم پر دعائیں نہیں مانگ سکتے تھے جبکہ حطیم میں نماز بھی ادا نہیں کرسکتے تھے ۔ ملتزم خانہ کعبہ کا وہ حصہ ہے جو دروازے اور حجر اسود کے درمیان واقع ہے جس کے قریب دعائیں مانگی جاتی ہیں ۔ یہ وہ مقام ہے جہاں دعائیں قبول ہوتی ہیں ۔
ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی عمرہ زائرین کے استقبال کے لیے مسجد الحرام میں تمام اداروں کو چوکس کیے ہوئے ہیں، زائرین کو تمام سہولتیں فراہم کرنے کے لیے جملہ وسائل وقف کیے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث حفاظتی انتظامات کے تحت عارضی بیریئرز لگائے گئے تھے۔
اس سے قبل 6 مارچ 2022 کو سعودی عرب نے کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ کی گئی کئی پابندیاں ختم کی تھیں ۔

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 10 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 12 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 6 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 9 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل








