جی این این سوشل

جرم

اے این ایف نے چمن بارڈر پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

اسلام آباد: اے این ایف نے پاک افغان بارڈر، چمن پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اے این ایف نے چمن بارڈر پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

انسداد منشیات فورس کے ترجمان کے مطابق اے این ایف نے چمن بارڈر میں منشیات اسمگلرز کے خلاف کارروائی کے دوران عمار دین نامی افغان باشندے سے 3 کلوگرام آئس برآمد کرلی ۔

ملزم کو معمول کی چیکنگ کے دوران گرفتار کیا گیا ۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم منشیات افغانستان سے پاکستان سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھاجسے ناکام بنادیا گیا۔

ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 

پاکستان

پی آئی اے کی نجکاری کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا ،وفاقی وزیر برائے نجکاری

وفاقی وزیر نے اس امید اور خواہش کا اظہار کیا کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود یہ نجکاری کامیابی سے انجام پائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی آئی اے کی نجکاری کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا ،وفاقی وزیر برائے نجکاری

نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے کہا ہے کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود پی آئی اے سی ایل کی نجکاری کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا ۔ وزارت نجکاری کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نجکاری کمیشن اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن (پی آئی اے سی ایل) کی نجکاری کے لیے تعینات مالیاتی مشیر کے درمیان نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کی موجودگی میں مالیاتی خدمات کے معاہدے (فنانشل سروسز ایگریمنٹ، FASA) پر دستخط ہوئے۔

اس موقع پر نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے کہا ہے کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود پی آئی اے سی ایل کی نجکاری کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ فنانشل ایڈوائزر پی آئی اے سی ایل کی مجوزہ نجکاری کے لیے قانونی، تکنیکی اور مالیاتی درستگی، ادارے کی تنظیم نو اور منصفانہ قیمت کے تعین کا ذمہ دار ہوگا۔

وفاقی وزیر نے اس امید اور خواہش کا اظہار کیا کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود یہ نجکاری کامیابی سے انجام پائے گی۔ انہوں نے فنانشل ایڈوائزر کو اس عمل میں شامل تمام اداروں کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تاکہ ان کے کام میں آسانی پیدا ہو اور وہ اپنے کام کو بہترین ممکنہ مفاد میں بغیر کسی رکاوٹ کے انجام دے سکیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

دورہ آسٹریلیا ہمارے لیے چیلنجنگ ہوگا، پاکستان کرکٹ ٹیم ڈائریکٹر

قومی ٹیم دورہ آسٹریلیا میں بہترین کارکردگی دکھائے گی، محمد حفیظ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دورہ آسٹریلیا ہمارے لیے چیلنجنگ ہوگا، پاکستان کرکٹ ٹیم ڈائریکٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم دورہ آسٹریلیا میں بہترین کارکردگی دکھائے گی، کھلاڑی خامیوں پر قابو پا کر اچھی کارکردگی کی کوشش کررہے ہیں، ہم ایک ٹیم بن کر کامیابی کے لیے میدان میں اتریں گے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈائریکٹر قومی ٹیم محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ دورہ آسٹریلیا ہمارے لیے چیلنجنگ ہوگا اور ٹریننگ سیشن کے دوران محسوس کیا ہے کہ ہمارے کھلاڑی اس چیلنج کو قبول کرنے اور آسٹریلیا جا کر پرفارم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، انشاء اللہ ہم بطور ٹیم مینجمنٹ بہتر نتائج دینے کی پوری کوشش کریں گے۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ چیئرمین میجنمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے اچھی سوچ کے ساتھ کوچنگ اور مینجمنٹ سٹاف مقرر کیا ہے کیونکہ یہ سب وہ لوگ ہیں جنہوں نے حال ہی میں پاکستان کے لئے بہت شاندار پرفارمنسز دی ہیں اور اب ان کو ایک نیا کردار نئی سوچ کے ساتھ دیا جا رہا ہے تا کہ ماڈرن کرکٹ کے حساب سے ایک نیا پراسس چل سکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات ماننا پڑے گی کہ ہم ماڈرن کرکٹ سے بہت پیچھے رہ گئے اور اس کی یہ وجہ تھی کہ ہم اپنی پلاننگ میں کہیں نہ کہیں وہ نہیں کرسکے جس سے بہتر نتائج آنے تھے، تاہم، اس بات کا اعتراف کیا جا رہا ہے کیونکہ جب تک آپ اعتراف نہیں کرتے آپ کامیاب نہیں ہوتے۔ جتنے بھی ہمارے سپورٹنگ اسٹاف میں لوگ شامل ہیں انہوں نے مثبت مائنڈ سیٹ کے ساتھ اپنی تیاری کی ہے، جو سلیکشن ہوئی ہے وہ بہت بہتر ہوئی ہے، ڈومیسٹک کے پرفارمر کو جو عزت دی گئی میں اس سے بہت زیادہ خوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے چیف سلیکٹر نے جو سب سے بہتر کام کیا وہ یہی تھا کہ جو لڑ کے ڈومیسٹک میں پرفارم کر رہے تھے انہیں سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ، سب نہیں آسکتے، جو آج آیا ہے اس کو بھی پہلا موقع مل رہا ہے ، جو پہلے اچھی پرفارمنسز دے رہا ہے وہ بھی نظر میں موجود ہے۔ پاکستان کے پاس ایک بہترین ٹیسٹ ٹیم مو جود ہے، ہمارے پاس جو بیٹرز ہیں انہوں نے بہترین پرفارم کیا ہوا ہے، باؤلنگ میں تھوڑی سی مشکلات آئییں لیکن انہیں جو بہتر بولر لگے جو آسٹریلیا میں پرفارم کرسکتے ہیں انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا۔

ٹیم ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ خرم شہزاد کو سلیکٹ کرنا ایک اچھا سائن تھا کیونکہ وہ ڈومیسٹک کے ایک اچھے پرفارمر ہیں، جو کھلاڑی رہ گئے ہیں انہیں مستقبل میں ضرور موقع دیا جائے گا۔ عماد وسیم اور محمد عامر سے بطور ڈائریکٹر کرکٹ رابطہ کیا، آل راؤنڈر عماد وسیم نے نیوزی لینڈ سیریز کے لیے عدم دستیابی ظاہر کی، محمد عامر سے ریٹائرمنٹ واپس لے کر دستیابی ظاہر کرنے کا بولا، محمد عامر نے بھی ریٹائرمنٹ واپس لینے کے بجائے لیگز کھیلنے کو ترجیح دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

انوار الحق کاکڑ کا دورہ متحدہ عرب امارات اختتام پذیر

انوار الحق کاکڑنے کہا کہ دورے سے دونوں ممالک کے مابین اقتصادی و معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انوار الحق کاکڑ کا دورہ متحدہ عرب امارات اختتام پذیر

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا دورہ متحدہ عرب امارات اختتام پذیرہوگیا۔وزیر اعظم کویت کے سرکاری دورے پر ابو ظہبی کے البطین ہوائی اڈے سے کویت سٹی کے لئے روانہ ہو گئے جہاں کویتی قیادت سے ملاقاتوں کے علاوہ نگران وزیراعظم کی موجودگی میں افرادی قوت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات و کان کنی، غذائی تحفظ، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی و انفراسٹرکچرسہیل محمد المزروعی اور پاکستانی سفارتی عملے نے نگران وزیر اعظم کو رخصت کیا۔ دورہ کویت کے دوران نگران وزیرِ اعظم ولی عہد کویت شيخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور وزیرِ اعظم شيخ احمد النواف الاحمد الصباح سے ملاقات کریں گے۔

دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین اقتصادی و معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور مختلف شعبوں جن میں افرادی قوت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات و کان کنی، غذائی تحفظ، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll