پاکستان
شہدا کے جنازے میں شرکت نہ کرنے سے متعلق صدر پاکستان کا بیان سامنے آ گیا
اسلام آباد:صدر مملکت نے کہا ہے کہ جب قرآن میں بھی شہادت کا ذکر احترام سے کیا گیا ہے تو ہم ان لوگوں کی قربانی کی بے حرمتی کیسے کر سکتے ہیں جنہیں اللہ نے زندۃ جاوید قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں صدر عارف علوی نے کہا کہ میری شہیدوں کے جنازے میں عدم شرکت کو غیر ضروری طور پہ متنازعہ بنایا جا رہاہے، اس تمام غیرضروری مشق سے مجھے نفرت انگیز ٹویٹس کرنے والوں کی غیر واضح الفاظ میں مذمت کرنے کا موقع ملتا ہے جو نہ تو ہماری ثقافت اور نہ ہی ہمارے مذہب سے واقف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے سینکڑوں شہداء کے خاندانوں سے رابطے کیے ہیں، جنازوں میں شرکت کی ہے اور تعزیت کے لیے ان سے ملاقات کی ہے، آپ کی نمائندگی کرتے ہوئے میں یہ کام اپنا فرض سمجھتا ہوں، تمام خاندانوں کو اپنے شہداء پر ہمیشہ فخر ہوتا ہے، لیکن ہم سب اس دنیا میں غمگین اور ذاتی نقصان کو تسلیم کرتے ہیں۔
صدر مملکت نے سلسلہ وار ٹوئیٹس میں کہا کہ جب قرآن میں بھی شہادت کا ذکر احترام سے کیا گیا ہے تو ہم ان لوگوں کی قربانی کی بے حرمتی کیسے کر سکتے ہیں جنہیں اللہ نے زندۃ جاوید قرار دیا ہے، تمام پاکستانیوں کی طرح میں نے بھی ساری زندگی شہدا کی تعریف کی ہے، جب سے آپ پاکستانی عوام نے مجھے یہ عہدہ امانتاََ دیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خصوصی طور پر ان شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت کرنا نہایت مشکل کام ہے جہاں ان کے لواحقین میں چھوٹے بچے ہوں، مجھے اس بات پہ کوئی شبہ نہیں کہ پاکستان ان کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے ہی محفوظ ہے اوریہی بات میرا پاکستان پر فخر مزید بڑھاتی ہے، پاکستان ہمیشہ زندہ اور پائندَہ رہے گا۔
جرم
ایف آئی اے کی ملک بھر میں کرنسی اسمگلرز اور حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائیاں
18 کروڑ سے زائد کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی

ایف آئی اے کی کرنسی سمگلرز اور حوالہ ہنڈی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں،18 کروڑ سے زائد کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی
ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 38 چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں،چھاپہ مار کارروائیوں کے نتیجے میں 63 ملزمان کو گرفتار کر کے 39 مقدمات درج کئے گئے۔
گزشتہ ہفتے کے دوران ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان کے خلاف 8 انکوائریوں کی تفتیش بھی مکمل کر لی گئی،گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر 18 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی،برآمد ہونے والی کرنسی میں 21831 امریکی ڈالرز جبکہ 5 کروڑ 39 لاکھ روپےسے زائد مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی شامل ہے۔
برآمد کی گئی کرنسی میں 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی پاکستانی کرنسی بھی شامل ہے،گرفتار ملزمان مختلف کاروبار کی آڑ میں کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے،ایف آئی اے نے ہنڈی حوالہ اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔
بیرون ملک مقیم ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج ڈیلروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے،ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھی معاونت حاصل کی جا رہی ہے۔
صحت
انجیکشنز سے بینائی جانے والے سٹاک کو مارکیٹ سے اٹھا لیا گیا ہے،نگران وزیر صحت
2 سپلائرز کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے،ڈاکٹر ندیم جان

انجیکشنز سے بینائی جانے کے معاملے پر نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ انجیکشنز کو مارکیٹ سے اٹھا لیا گیا ہے جبکہ 2 سپلائرز کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔
نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا تھا کہ آنکھوں کے انجیکشن کی شکایات ملتان، قصور اور فیصل آباد سے بھی آئی تھیں، سپلائرز کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، مختلف زاویوں سے اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، مریضوں کے نقصان کا ازالہ کریں گے، انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کریں گے، چاہتے ہیں کہ صحت کے شعبے میں بہتری عوام کو نظر آئے، واقعہ کی تحقیقات کے بعد فائنل سٹیٹمنٹ جاری کریں گے۔
نگران وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ یہ ٹیکہ 100ملی گرام کا ہے، ایسے واقعات قصور اور صادق آباد میں بھی ہوئے، اس وقت مریضوں کی تعداد 14 سے 20 کے درمیان ہے۔ ہم نے سب سے پہلے نوید اور حافظ بلال کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی، یہ بڑے ظالم لوگ ہیں، ایک انجیکشن پر 1 لاکھ روپے تک کما رہے تھے
پاکستان
ملک بھر میں مہنگائی کا جن بے قابو ،اشیائے خوردونوش مزید مہنگی
شہری کہتے ہیں حکومت مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

مہنگائی کے مارے عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئیں،اہم اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، دالوں کی قیمت میں 50 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہو گیا۔
ملک بھرمیں مہنگائی کا جن بے قا بو ہو گیا ، روز مرہ کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا ، اسلام آباد کے سستے بازار بھی مہنگے ہوگئے ، ملتان میں بھی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے کیا جا رہا ہے ، چکن کی قیمت میں گزشتہ روز کمی دیکھی گئی تھی جبکہ چکن کی قیمت میں 50 روپے فی کلو تک اضافہ کر دیا گیا ہے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ تاجر 12 ربیع الاول آنے کی وجہ سے اشیا ئے خوردو نوش مہنگی کر رہے ہیں ، شہریوں کا کہنا ہے کہ کسی بھی ایسے موقع پر عید ہو یا شب برات رمضان المبارک ہو یا بقرہ عید تاجر مصنوعی مہنگائی کرنے میں سب سے آگے ہیں ۔
شہریوں نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو غیر فعال قرار دے دیا ۔
شہری کہتے ہیں حکومت مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے۔پشاورمیں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا جاسکا، آٹے کی قیمتوں کے بعد دالوں کے نرخوں کو بھی پر لگ گئے، شہر کی اوپن مارکیٹ میں لوبیا 120 سے 200 روپے، دال ماش کی قیمت میں 28 روپے جبکہ دال مونگ دال کی قیمت میں 20 روپے اضافہ دال چنا کی قیمت میں 18 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ۔
-
علاقائی ایک دن پہلے
پاکستانی مکینک نے پانی پر چلنے والی موٹر سائیکل بنا ڈالی
-
پاکستان ایک دن پہلے
ناقص انجیکشن کا بڑا اسکینڈل ، مریضوں کی بڑی تعداد اسپتال داخل
-
تجارت 2 دن پہلے
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی اڑان جاری
-
پاکستان ایک دن پہلے
23ستمبر پشتون قوم کا کلچر ڈے ،دنیا بھر میں آباد پشتون قوم اپنا کلچر ڈے منا رہی ہے
-
پاکستان ایک دن پہلے
سائفر کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران کی ضمانت کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی
-
تجارت ایک دن پہلے
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی
-
دنیا 2 دن پہلے
بھارت سکھ رہنما کے قتل کی شفاف تحقیقات کے سلسلے میں کینیڈا سے تعاون کرے، جسٹن ٹروڈو
-
تجارت ایک دن پہلے
آذربائیجان ایئر لائنز کی افتتاحی پرواز لاہور میں لینڈ