Advertisement
علاقائی

حافظ آباد : بس حادثے میں 6 افراد جاں بحق، 30 زخمی

حافظ آباد میں تیز رفتار بس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 7th 2022, 2:48 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
حافظ آباد : بس حادثے میں 6 افراد جاں بحق، 30 زخمی

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ حافظ آباد میں سولگیں کھرل کے نزدیک پیش آیا جس میں ایک تیز رفتار مسافر بس ڈمپر سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

بس مسافروں سے کھچا کھچ بھری تھی، متعدد مسافر بس کے نیچے آکر کچلے گئے، بس کے نیچے آنے والے 6 مسافر جاں بحق جبکہ 30 کے قریب زخمی ہو گئے، جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

اس متعلق ریسکیو 1122 نے مسافروں کی ہلاکتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ جاں بحق افراد کی باڈیز کو ٹراما سینٹر حافظ آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔

Advertisement