Advertisement

پی ایس بی کا ایتھلیٹس کے بیرون ملک غائب ہونے پر سخت ایکشن لینے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ایتھلیٹس کے بیرون ملک غائب ہونے پر سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Aug 11th 2022, 10:42 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ایس بی کا ایتھلیٹس کے بیرون ملک غائب ہونے پر سخت ایکشن لینے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز سے 2 باکسر اور ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ سے ایک سوئمر کے لاپتہ ہونے پر پاکستان اسپورٹس بورڈ نے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

باکسر سلمان بلوچ اور نذیراللہ کامن ویلتھ گیمز میں باکسنگ کھیلنے انگلینڈ گئے اور وہاں جا کے غائب ہو گئے، 4 مرتبہ کے قومی چیمپئن فیضان اکبر سوئمنگ ایونٹ کے لیے ہنگری گئے، وہ بھی واپس نہ آئے۔

بتایا گیا ہے کہ اس صورت حال کے پیش نظر پاکستان اسپورٹس بورڈ نے متعلقہ فیڈریشنز  پر جرمانوں سمیت پابندیاں لگانے پر غور شروع کردیا ہے۔

Advertisement