جی این این سوشل

پاکستان

اسلام آباد : کاروباری اوقات پر عائد پابندی ختم

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں کاروباری اوقات پر عائد پابندی ختم، تمام کاروبار اور دکانوں کو رات گئے تک کھلنے کی اجازت ہوگی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد : کاروباری اوقات پر عائد پابندی ختم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 کاروباری اوقات پر عائد پابندی ختم کرنے سے متعلق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ 11 اگست سے کاروباری بندش کے اوقات پر سے عائد پابندی کو ختم کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام کاروبار اور دکانیں رات گئے تک کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی، ریسٹورنٹس میں ڈائننگ کے اوقات سے بھی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ نے حکومتی احکامات کے بعد اسلام آباد کی مارکیٹیں، دکانیں، کاروبار اور تجارتی مراکز رات کو جلد بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان

مینڈیٹ چور نہ پکڑنے کی و جہ سے 21 اپریل کو سرے عام ڈاکا ڈالا گیا، حلیم عادل شیخ

پورے پنجاب کی نشتیں ضمنی انتخابات میں ڈاکے سے جیتی گئیں، صدر پی ٹی آئی سندھ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مینڈیٹ  چور نہ پکڑنے کی و جہ سے  21 اپریل کو سرے عام ڈاکا ڈالا گیا، حلیم عادل شیخ

پی ٹی آئی سندھ کے صدر اور سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پوری قوم جانتی ہے کہ 8 فروری کو مینڈیٹ کی چوری ہوئی، مینڈیٹ کے چور نہیں پکڑے گئے تو 21 اپریل کو سرے عام ڈاکا ڈالا گیا

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 8فروری کو رات کو چوری کی گئی تھی، 21 اپریل کو مینڈیٹ پر دن میں ڈاکا ڈالا گیا. پورے پنجاب کی نشتیں ضمنی انتخابات میں ڈاکے سے جیتی گئیں، جب تک یہ مینڈیٹ ہمیں واپس نہیں ملے گا کپتان باہر نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 26 اپریل بروز جمعہ کو پورے پاکستان کی طرح سندھ بھر میں احتجاج ہوگا، ہر حلقے اور ہر تحصیل کی سطح پر مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گے ، 8 فروری کو مینڈیٹ کی چوری اور 21 اپریل کے ڈاکے کے خلاف احتجاج کیا جائے گا

پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے مزید کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لئے پورے سندھ میں احتجاج کیا جائے گا، تمام صوبائی تنظیم، ڈویزنل اور ضلعی تنظٰمیں کارکنوں کے ہمراہ پر امن احتجاج ریکارڈ کرائیں. ملک میں فسطائیت کے خاتمے کے لئے سندھ کی عوام باہر نکلے، حقیقی آزادی اور کپتان کی رہائی کی لئے پوری قوم باہر نکلے. 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’’ اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کی منظوری دے دی

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، ماڈل گھروں  کی تعمیر اور ماہانہ قسط بارے بریفنگ دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’’ اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں میں 519کنال اراضی پر ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ’’اپنی چھت، اپنا گھر ‘‘پراجیکٹ کو شہروں کے قریب تر لانچ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کم سے کم لاگت میں بہترین گھرتیار کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں ہائوسنگ پراجیکٹ کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ماڈل گھروں کی تعمیر اور ماہانہ قسط کے بارے میں بتایا گیا۔ 
اجلاس کے شرکاء کو مزید بتایا گیا کہ کم آمدن والے بے گھر لوگوں کی ہاؤسنگ سکیم کیلئے پانچ شہروں میں سٹیٹ لینڈ کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔ اجلاس میں گھروں کے نقشوں کیلئے پاکستان کونسل فار آرکیٹیکٹ اینڈ ٹاؤن پلانرزسے مشاورت پر بھی اتفاق ہوا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہاؤسنگ پراجیکٹ کے حوالے سےخصوصی اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید،وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، کمشنر لاہور اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

روس کے نائب وزیر دفاع کرپشن کے الزامات پر گرفتار

تیمور ایوانوف پر یوکرین کے ماریوپول میں تعمیراتی منصوبوں میں کرپشن کے الزامات عائد کئے گئے ہیں، غیر ملکی میڈیا رپورٹس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روس کے نائب وزیر دفاع کرپشن کے الزامات پر گرفتار

روس کے نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کو رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار کرکے تحقیقات شروع کر دیں گئیں۔اس حوالے سے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کو مطلع کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیمور ایوانوف پر یوکرین کے ماریوپول میں تعمیراتی منصوبوں میں کرپشن کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ اعلیٰ عہدیدار کی گرفتاری یوکرین میں جارحیت کے دوران ایک غیر معمولی اقدام ہے۔
روسی حکام کی جانب سے روس کے نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کی رشوت سے متعلق زیادہ تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی فیڈریشن کے نائب وزیر دفاع تیمورایوانوف کو ضابطہ فوجداری کے آرٹیکل 290 کے سیکشن 6 کے تحت جرم کرنے کے شبے میں حراست میں لیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll