اسلام آباد: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔


قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 11 افراد انتقال کر گئے جبکہ 624کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے16ہزار299 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کوروناکےمثبت کیسزکی شرح 3.83فیصدرہی جبکہ کوروناکے142مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
COVID-19 Statistics 12 August 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) August 12, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 16,299
Positive Cases: 624
Positivity %: 3.83%
Deaths: 11
Patients on Critical Care: 142
دوسری جانب پاکستان میں کورونا وبا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کے سبب ہوائی سفر، پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک لگانے کی پابندی دوبارہ عائد کی گئی ہے ۔
یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ چند ماہ میں کووڈ کیسز کی شرح انتہائی کم رہی، جس کی وجہ سے کورونا وبا کے دوران لگائی گئی تمام پابندیاں بھی ہٹا دی گئی تھیں۔
ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) نے شہریوں کو ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
پاکستان میں ایک ماہ پہلے کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 79 تھی اور اس دوران کوئی اموات بھی رپورٹ نہیں ہوئی تھیں۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں ویکسینیشن کے اہل عوام کو کووڈ 19 کے خلاف مکمل ویکسین بھی لگا دی گئی ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز کے مطابق 2020ء میں اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کے بعد سے رواں سال مارچ میں کیسز کی تعداد کم ترین سطح پر تھی لیکن اب ان کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

ہولناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق
- 6 گھنٹے قبل

پر اسرار موت، نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد
- 5 گھنٹے قبل

پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر، امریکا میں ملازمت کا خواب کیسے پورا ہوگا؟ ویزا کی تمام شرائط جان لیں
- ایک دن قبل

اہم ملک کی طرف سے ویزا فری انٹری کا اعلان، کیا پاکستان شامل؟
- ایک دن قبل
بالی وڈ کےلیجنڈ اداکار کے اداکار بیٹے کا اچانک انتقال
- ایک دن قبل

ارشد ندیم کی شاندار واپسی، ایک اور بڑی کامیابی حاصل
- 6 گھنٹے قبل
لاہور: اٹارنی جنرل ہاؤس ریڈ کیس، ایس پی کینٹ عہدے سے فارغ
- 7 گھنٹے قبل

چھانگا مانگا میں مبینہ زہریلا کھانا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق، والدین کی حالت تشویشناک
- ایک دن قبل
ایک اور اداکارہ کا بھی ثاقب چدھڑ پر ہراسانی کا الزام، سکرین شاٹ دکھا دیا
- 7 گھنٹے قبل

جناح اسپتال میں مبینہ غفلت، مریض جان سے گیا
- 5 گھنٹے قبل
افسوسناک خبر: پاکستانی شوبزدنیا ایک قیمتی ستارے سے محروم ہو گئی
- 7 گھنٹے قبل

رونالڈو نے ہالی ووڈ کا رخ کر لیا، فٹبال ڈرامہ سیریز میں اداکاری کریں گے
- ایک دن قبل




