اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 14 اگست کو پرچم کشائی تقریب میں قومی ترانے کی ازسر نو ریکارڈنگ کا سرکاری طور پر اجراء کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف قومی ترانے کی دوبارہ ریکارڈنگ کا سرکاری طور پر اجراء کریں گے ۔ پاکستان کے قومی ترانے کو حفیظ جالندھری کے لکھے گئے خوبصورت اور متاثر کن الفاظ میں 1954میں پہلی مرتبہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کی 68 سال بعد دوبارہ ریکارڈنگ کی گئی ہے۔
ان 68سالوں میں موسیقی کی ٹیکنالوجی میں بڑی ترقی ہوئی ہے اور ساتھ ہی ملک میں موسیقی کا نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آیا ہے نئے قومی ترانے کیلئے ملک بھر سے اُبھرتے ہوئے خاص موسیقاروں اور گلوکاروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کی ہدایات پر وزارت اطلاعات و نشریات نے یوم آزادی کے موقع پر متعدد تقریبات اور سرگرمیوں کا اہتمام کیا ہے ۔ ڈائمند جوبلی تقریبات کے ذریعے ملک کی سماجی اقتصادی ٹیکنالوجی اور ٹرانزٹ سسٹم سمیت دیگر شعبوں میں کامیابیوں کو پیش کیا جائے گا۔
یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں عروج پر
دوسری جانب مادر وطن کا یوم آزادی اتوار کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہو گا ۔
مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک کی خوش حالی یک جہتی اور امن کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی ۔
مختلف سرکاری اور نجی محکمے خصوصی تقریبات اور سرگرمیوں کا اہتمام کریں گے جن میں تحریک پاکستان کی قیادت اور قومی ہیروز کی قربانیوں کو اجاگر کیا جائے گا ۔
عمارتوں کو قومی پرچموں جھنڈیوں اور قمقموں سے سجایا جا رہا ہے۔ لوگوں نے اپنی گاڑیوں اور گھروں کی چھتوں پر قومی پرچم لگائے ہیں۔

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 12 hours ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 6 hours ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 13 hours ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 10 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 13 hours ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 days ago



