اسلام آباد: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے شہباز گِل کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سماعت کرتے ہوئے شہباز گِل کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو ساڑھے 10 بجے سناتے ہوئے پولیس کی استدعا مسترد کر دی۔
اس سے قبل اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ شہباز گِل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈیوٹی مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے غیر ضروری افراد کو کمرۂ عدالت سے باہر نکلنے کی ہدایت کی۔عدالت سے اجازت ملنے پر لیگل ٹیم نے کمرۂ عدالت میں شہباز گِل سے ملاقات کی۔ پولیس نے عدالت سے شہباز گِل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔
شہباز گِل کے وکیل فیصل چوہدری نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے کمرۂ عدالت سے باہر جانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جج صاحب آ گئے ہیں کمرۂ عدالت میں خاموشی اختیار کریں۔
تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پروگرام کی سی ڈی لی ہے، آڈیو شہباز گِل سے میچ کر گئی ہے، ایک موبائل ان کی گاڑی میں رہ گیا تھا، دوسرا ان کے پاس تھا۔شہباز گل نے عدالت کو بتایا کہ 4 بجے کا وقت تھا اس وقت کوئی موبائل نہیں چل رہا تھا سگنل نہیں تھے۔
انہوں نے بتایا کہ مجھ پر تشدد کیا گیا، جس کے نشانات موجود ہیں، فزیکل چیک اپ نہیں کیا گیا جبکہ وکلا سے ملنے بھی نہیں دیا جا رہا، ساری رات مجھے جگایا جاتا ہے، شہباز گل نے عدالت کو اپنی کمرپر تشدد کے نشانات دکھاتے ہوئے کہا کہ جعلی میڈیکل رپورٹ کو دیکھیں۔
شہباز گل نے مزید کہا کہ اپنی افواج کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ ایسی بات کروں، دوران تفتیش مجھ سے پوچھا جاتا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کیا کھاتے ہیں۔
اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر خان جدون نے عدالت کو بتایا کہ ٹرانسکرپٹ تھا جو پڑھا گیا، یہ نہیں بتایا جا رہا کہ کون اس کے پیچھے ہے، پولی گرافک ٹیسٹ کرانا ہے، سچ بول رہے ہیں یا جھوٹ، موبائل، لیٹ ٹاپ تک رسائی نہیں دی جارہی۔
جہانگیر خان جدون نے عدالت کو بتایا کہ ڈرائیور کو انہوں نے بنی گالہ میں چھپایا ہوا ہے، انہوں نے ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی جس پر شہباز گل کے وکیل فیصل چودھری نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے فزیکل ریمانڈ کی ضرورت ہی نہیں وہ ویسے بھی کرا سکتے ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے شہباز گل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
شہباز گِل کی پیشی کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری عدالت اور اطراف میں تعینات کی گئی۔ اس موقع پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری، کنول شوزب، علی نواز اعوان اور دیگر بھی اسلام آباد کچہری پہنچے۔
پی ٹی آئی کارکنان نے عدالت کے باہر ن لیگ کے خلاف اور اپنے لیڈروں کے حق میں نعرے بھی لگائے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کو چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ شہباز گِل پر تھانہ بنی گالہ میں اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج ہے۔

چین نے پاک افغان جنگ بندی کی حمایت کا اظہار کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان مخالف افغان-بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب، جعلی AI ویڈیوز کا استعمال
- ایک گھنٹہ قبل

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- ایک دن قبل

سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 45 سے زائد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- ایک دن قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات، سیاسی کشیدگی پر بات چیت
- ایک گھنٹہ قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- ایک دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- ایک دن قبل

بھارت کی پشت پناہی پر افغان طالبان نے حملہ کیا، جواب دینا مجبوری بن گیا ، وزیر اعظم
- 20 منٹ قبل







