اسلام آباد: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز اور اموات کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 8 افراد انتقال کر گئے جبکہ 358 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
ملک میں گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے 12 ہزار273 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کوروناکےمثبت کیسزکی شرح 2.92فیصدرہی جبکہ کوروناکے165 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
COVID-19 Statistics 16 August 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) August 16, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 12,273
Positive Cases: 358
Positivity %: 2.92%
Deaths: 08
Patients on Critical Care: 165
پاکستان میں کورونا وبا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کے سبب ہوائی سفر، پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک لگانے کی پابندی دوبارہ عائد کی گئی ہے ۔
یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ چند ماہ میں کووڈ کیسز کی شرح انتہائی کم رہی، جس کی وجہ سے کورونا وبا کے دوران لگائی گئی تمام پابندیاں بھی ہٹا دی گئی تھیں۔
ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) نے شہریوں کو ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں ویکسینیشن کے اہل عوام کو کووڈ 19 کے خلاف مکمل ویکسین بھی لگا دی گئی ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز کے مطابق 2020ء میں اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کے بعد سے رواں سال مارچ میں کیسز کی تعداد کم ترین سطح پر تھی لیکن اب ان کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔
وزیراعظم نے عالمی بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا افتتاح کردیا
- 7 گھنٹے قبل
صدر آصف علی زرداری کی آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت سے ملاقات
- 7 گھنٹے قبل
راکھی ساونت پاکستان آ نے کو تیار مگر کس سے ملنے؟اداکارہ نے بتا دیا
- 10 گھنٹے قبل
وزارت مذہبی امور نے حاجی کیمپ اسلام آباد میں پہلی حج تربیتی ورکشاپ کا آغاز کر دیا
- 7 گھنٹے قبل
ارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کرلیا
- 7 گھنٹے قبل
پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کےساتھ مل کر کام کرے گا ، دفتر خارجہ
- 10 گھنٹے قبل
سعودی عرب امریکا میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا
- 8 گھنٹے قبل
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی رپورٹ جاری
- 7 گھنٹے قبل
گوگل نے ہاف مون جنوری کے نام سے ڈوڈل جاری کر دیا
- 7 گھنٹے قبل
ورلڈ بینک پاکستان میں 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،وزیر اعظم
- 8 گھنٹے قبل
حکومت اگر اتحادیوں سے مشورہ کرتی تو پالیسیاں بہتر ہوتیں ، بلاول بھٹو زرداری
- 7 گھنٹے قبل
شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
- 7 گھنٹے قبل