کھیل
فیفا نےبھارت کی رکنیت معطل کردی
ممبئی : فٹبال کی عالمی تنطیم فیفا نے بھارتی فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی۔
تفصیلات کے مطابق فیفا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فٹبال معاملات میں بیرونی مداخلت کی وجہ سے بھارت کو معطل کیا گیا ہے۔
فیفا کا کہنا ہے کہ جب تک فٹبال کے معاملات منتخب باڈی کے سپرد نہیں ہوتے رکنیت معطل رہے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق معطلی کی وجہ سے بھارت اکتوبر میں انڈر 17 ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم رہے گا۔
بھارتی عدالت نے مئی میں فٹبال فیڈریشن کو برطرف کر کے 3 رکنی کمیٹی قائم کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ فیفا قوانین کے تحت فٹبال معاملات میں بیرونی مداخلت قبول نہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان بھی بیرونی مداخلت کی وجہ سے پابندی کا شکار رہا تھا، تاہم 29 جون کو ہونیوالے اجلاس میں نارملائزیشن کمیٹی کو پی ایف ایف ہاوس اور اختیارات واپس ملنے پرفیفا نے پاکستان کی انٹرنیشنل رکنیت بحال کردی۔
تجارت
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
زندہ مرغی کی قیمت میں پانچ روپے کلو کمی ہوئی ،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 324 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 338 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے
لاہور میں مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا،قیمت 500روپے فی کلو سے بھی نیچے آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 7 روپے فی کلو کمی ہو گئی،کمی کے بعد مرغی کا گوشت 490 روپے کلوہو گیا ہے۔
زندہ مرغی کی قیمت میں پانچ روپے کلو کمی ہوئی ،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 324 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 338 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد فی درجن انڈے 332 روپے کی سطح پر آ گئے ہیں۔
تفریح
ادکارہ یشما گل کو شادی کے لیے کتنے لوگوں کی درخواستیں آئیں؟
پاکستان شوبز کی معروف ادکارہ یشما گل کورشتہ ایپ پر اب تک ہزاروں لوگوں کے رشتے کی درخواستیں آ چکی ہیں
اداکارہ یشما گِل کو ’رشتہ ایپ‘ پر رشتے کیلئے 10 ہزار درخواستیں موصول ہوگئیں۔
پاکستان شوبز کی معروف ادکارہ یشما گل کورشتہ ایپ پر اب تک ہزاروں لوگوں کے رشتے کی درخواستیں آ چکی ہیں۔
ادکارہ یشماگل نے رشتہ کرانے والی آنٹیوں سے تنگ ہو کر حال ہی میں رشتہ ایپ پر اپنا اکاؤنٹ بنایا ہے، جہاں ان کو دنیا بھر سے شادی کی پیشکش ہونے لگی ہیں، ادکارہ کا کہنا ہے کہ ان کوشادی کے لیے اب تک دس ہزار لوگوں کے رشتے آ چکے ہیں۔
تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ اداکارہ کے خوابوں کا شہزادہ کون بنے گا اورکس خوش قسمت کے نام کا قرعہ نکلتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی شو میں اعتراف کیا تھا کہ آج کل میاں تلاش کرنا بہت مہنگا ہوگیا ہے، میں نے ایک اچھے رشتے کی تلاش کیلئے میرج بیورو سے رابطہ کیا تھا جس کیلئے انہوں نے مجھ سے 8 لاکھ فیس مانگی تھی ۔
علاقائی
استور:بارتیوں کی کوسٹر دریا میں گرنے سے6 افرا د جاں بحق ،متعدد زخمی
باراتیوں سے بھری کوسٹر گلگت بلتستان کے ضلع استور سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوئی تھی اور راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی،ریسکیو حکام
استور:بارتیوں کی کوسٹر دریا میں گرنے سے6 افرا د جاں بحق ،متعدد زخمی
گلگت بلتستان کے ضلع استور سے راولپنڈی جانے والی باراتیوں سے بھری کوسٹر دریا میں گر گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جبکہ حادثے میں 18 افراد لاپتہ ہے جن کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق باراتیوں سے بھری کوسٹر گلگت بلتستان کے ضلع استور سے پنجاب کے ضلع راولپنڈی کے لیے روانہ ہوئی تھی اور راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی،
ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک جائے حادثہ سے 6 لاشیں ملی ہیں جب کہ ایک لڑکی زخمی ہے جس کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ دلہن تھی، جبکہ مزید لاپتا 18 افراد کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو افسر کے مطابق استور سے جائے حادثہ 3 گھنٹے کی مسافت پر ہے، حکام کے مطابق جائے حادثہ ضلع دیامر کے حدود میں شامل ہے۔
-
تجارت 6 گھنٹے پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
تفریح ایک گھنٹہ پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
-
علاقائی 3 گھنٹے پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک
-
کھیل 11 گھنٹے پہلے
پی سی بی کا آئی سی سی کو خط،چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر ڈٹ گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
پنجاب میں پر تشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کا آنسو گیس کے شیل خریدنے کا فیصلہ
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپیئنز ٹرافی:بھارت کے انکار پر پی سی بی کا آئی سی سی کو خط لکھنے کا فیصلہ
-
علاقائی ایک دن پہلے
پنجاب حکومت نے فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے چار ارب روپے جاری دیئے
-
تجارت 6 گھنٹے پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا