نیدر لینڈ کی ٹیم پاکستان کی جانب سے جیت کے لیے دیے گئے 315 رنز کے ٹارگٹ کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں محض 298 رنز ہی بنا سکی۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان نے نیدر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو قومی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز کا قابلِ دفاع ہدف دینے میں کامیاب رہی۔
قومی ٹیم کی جانب سے فخر زمان نے شاندار سنچری اسکور کی، انہوں نے 109 گیندوں پر 109 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور 1 چھکا شامل ہے۔
علاوہ ازیں کپتان بابراعظم نے 74 اور شاداب خان 48 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ نیدرلینڈ کے باؤلر وین بیک اور لیڈ نے بالترتیب دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
دوسری جانب نیدر لینڈ کی ٹیم پاکستان کی جانب سے جیت کے لیے دیے گئے 315 رنز کے ٹارگٹ کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر محض 298 رنز ہی بنا سکی۔
نیدر لینڈز کی جانب سے کپتان ایڈورڈز نے 70 جب کہ ٹام کوپر نے 65 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے نسیم شاہ اور حارث رؤف نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 5 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 6 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 5 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک گھنٹہ قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک گھنٹہ قبل




