جی این این سوشل

پاکستان

این اے 108: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد

فیصل آباد: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

این اے 108:  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ضلعی الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اثاثہ جات سے متعلق اعتراضات کا تسلی بخش جواب نہ دیا جس پر ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔

ریٹرننگ افسر نے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی فہرست جاری کردی۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق پولنگ 25ستمبر کوہوگی۔ 
 
عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ بیک وقت مردان، چارسدہ، پشاور، کرم، فیصل آباد، ننکانہ، ملیر، کورنگی اور کراچی ساؤتھ سےبھی میدان میں اتریں گے تاہم اب فیصل آباد میں ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں تاہم باقی 8 حلقوں میں ان کے کاغذات منظور ہوچکے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 22 مردان ،این اے 24 چارسدہ ،این اے 31 پشاور ، این اے 45کرم ،این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب, کراچی کے 3 حلقوں این اے 237،239 ،246 میں ضمنی الیکشن 25 ستمبر ہوں گے۔

پاکستان

عمران خان پر حملے میں ملوث تین ملزمان پر فرد جرم عائد

گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں عمران خان پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان پر حملے میں ملوث تین ملزمان پر فرد جرم عائد

وزیر آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران حملے کے کیس میں ملوث 3 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں عمران خان پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران عدالت میں مرکزی ملزم نوید، وقاص اور طیب بٹ سمیت ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی جس کی انہوں نے تردید کی۔تینوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے بعد کیس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی۔

یاد  رہے کہ گرفتار مرکزی ملزم نوید پر عمران خان پر فائرنگ کا الزام ہے جب کہ ملزمان وقاص اور طیب بٹ پر سہولت کاری اور اسلحہ فراہم کرنے کا الزام ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مسئلہ فلسطین کا واحد حل دو ریاستوں کا قیام ہے، اسحاق ڈار

67ءسے پہلے کی پوزیشن پر فلسطینی ریاست قائم کی جائے، دارالحکومت القدس ہو، نائب وزیراعظم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مسئلہ فلسطین کا واحد حل دو ریاستوں کا قیام ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 1967سے پہلے کی پوزیشن پر فلسطینی ریاست قائم کی جائے، جس کا دارالحکومت القدس ہو۔ مسئلہ فلسطین کا واحد حل دو ریاستوں کا قیام ہے۔

قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم علاقائی فورم ہے اور اس فورم کا قیام انتہائی اہم ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک سے تعلقات کا فروغ پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں شامل تمام ممالک کے ایک دوسرے سے تاریخی ثقافتی وسفارتی تعلقات ہیں، اس فورم سے درپیش چیلنجز کا حل تلاش کیا جائے۔ایس سی او ممالک سے تعلقات کا فروغ پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے، ایس سی او ممالک کے تعاون سے تمام ممالک ترقی کی منازل طے کریں گے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کرے۔ فلسطین میں 35 ہزار سے زائد معصوم شہریوں کو شہید کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اوروزیر خارجہ کے حادثاتی انتقال پر رنجیدہ ہیں، حکومت پاکستان اور عوام ایرانی حکومت اور عوام کے غم میں شریک ہیں، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجی مدبر رہنما تھے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی دنیا بھر کے لیے ایک چیلنج بن چکی ہے، ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایرانی صدر کے انتقال پر امریکہ کا اظہار تعزیت

ایران نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعد امریکی مدد کی درخواست کی تھی، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر کے انتقال پر امریکہ کا اظہار تعزیت

امریکا کا ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ سمیت دیگر کے انتقال پر ایران سے اظہار تعزیت کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ انسانی حقوق کیلئے جدوجہد پر ایرانی عوام کی حمایت کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ایران نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعد امریکی مدد کی درخواست کی تھی۔ ان کی موت سے تہران کے بارے میں واشنگٹن کے بنیادی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بتایا کہ امریکہ لاجسٹک وجوہات کی بنا پرایران کی طرف سے درخواست کی گئی مدد فراہم کرنے سے قاصر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رئیسی کی موت پر ہماری تعزیت غلط اشارے نہیں بھیجتی ہے اور نہ ہی ان کے بارے میں ہماری رائے کو تبدیل کرتی ہے۔ رئیسی انسانی حقوق کی ہولناک خلاف ورزیوں میں ملوث رہےتھے۔

دوسری جانب امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ حادثے کے بعد کی صورتحال پر ہماری نظر ہے ، حادثے کی وجوہات سے متعلق ہمارے پاس کوئی اطلاعات نہیں ہے۔ حقائق جاننے کیلئے ایرانی تحقیقات کا انتظار کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll