راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کو جیل منتقل کرنے کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آگئے ہیں۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے ریمانڈ کے معاملے پر اسلام آباد اور پنجاب پولیس میں ٹھن گئی جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے رینجرز طلب کیے جانے کے بعد اڈیالہ جیل انتظامیہ نے گِل کو اسلام آباد پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے شہباز گل کو جیل بھیجنے کے فیصلہ کے خلاف وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔
ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلے کے بعد پولیس ٹیم تفتیشی افسر کی نگرانی میں شہباز گل کو لینے اڈیالہ جیل پہنچی، تاہم پنجاب حکومت نے طبیعت خرابی کے باعث شہبازگل کو ڈی ایچ کیو اسپتال راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں ڈی ایچ کیو اسپتال کے آئی سی یو وارڈ منتقل کیا جانا تھا، ان کی اسپتال منتقلی کیلئے ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئی تھی۔
جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ شہبازگل کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے اور ان آکسیجن لیول بھی کم ہے، بیماری میں جسمانی ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔
دوسری جانب راولپنڈی پولیس اور راولپنڈی ایلیٹ فورس اسکواڈ بھی اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھیں، راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کرنے پر اصرار کیا تھا جبکہ اسلام آباد پولیس نے عدالتی حکم کے تحت شہبازگل کو اسلام آباد منتقل کرنے پر اصرار کیا۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا چیک اپ پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم کو کرنے دیا جائے، جیل انتظامیہ کا موقف ہے کہ جیل اسپتال کے ڈاکٹرز موجود ہیں، پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم کس حیثیت میں چیک اپ کرے گی۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 10 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 11 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 10 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- a day ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 7 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 5 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 8 hours ago



