جی این این سوشل

علاقائی

سندھ بھر میں تیز بارشوں کی پیش گوئی ،  تعلیمی ادارے آج  بند 

کراچی : محکمہ موسمیات نے آج بھی سندھ بھر میں تیز بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔سندھ حکومت نے آج تمام  تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کررکھا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سندھ بھر میں تیز بارشوں کی پیش گوئی ،  تعلیمی ادارے آج  بند 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  کراچی، حیدرآباد اور ٹنڈوالہ یار سمیت سندھ کے مختلف  شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ شدید بارش کا سلسلہ19 اگست تک  جاری رہنے کاامکان ہے۔

بارش کے باعث کراچی کی ملیر ندی کے سیلابی پانی میں بہنے والی گاڑی ندی سے ملی گئی، تاہم گاڑی میں سوار 7 افراد کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا۔

ایم نائن لنک روڈ پر کار سیلابی ریلے میں بہنے کی بھی اطلاعات ہیں، کے پی ٹی گراؤنڈ کے قریب دو منزلہ عمارت گرگئی جہاں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

شہر قائد میں بارشوں کے بعد کورنگی کاز وے روڈ ٹریفک کے لیے تاحال بند ہے، میمن گوٹھ کے قریب ملیر ندی پر بنے ریزروائر کی دیوار سے کئی فُٹ اوپر سے پانی گزر رہا ہے۔

دوسری جانب صوبے میں مزید تیز بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر سندھ حکومت نے آج تمام تعلیمی اداروں اور جامعات  میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے ۔ 

وزیر تعلیم سندھ کاکہنا ہے  کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کراچی میں آج جمعرات کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

پاکستان

جنرل فیض حمید (ر) کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم

سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ سے متعلق کیس کی سماعت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جنرل فیض حمید (ر) کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال  کی  تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم

راولپنڈی: پاک فوج نے بدھ کو آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل فیض حمید (ر) کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی قائم کردی۔

 باخبر ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی اعلیٰ عدالت اور وزارت دفاع کی ہدایات کے بعد تشکیل دی گئی تھی۔


تفصیلات کے مطابق جنرل فیض حمید (ریٹائرڈ) کے خلاف الزامات کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی اس معاملے پر ایک جامع رپورٹ مرتب کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ الزامات درست ثابت ہونے پر انکوائری کمیٹی کو فیض حمید کے خلاف سفارشات پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔


یاد رہے کہ جنرل فیض حمید پر الزام تھا کہ انہوں نے اسلام آباد میں ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے حوالے سے اپنا اختیار استعمال کیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک اور سرد رہے گا ، محکمہ موسمیات

کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک اور سرد رہے گا ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد : محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ 12 گھنٹوں  کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد نو ڈگری سینٹی گریڈ لاہور چودہ کراچی بائیس پشاور بارہ کوئٹہ تین گلگت دس مری چار اور مظفر آباد گیارہ ڈگری سینٹی گریڈمحکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر، Leh، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع ابرآلودرہنے، گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ جموں میں مطلع ابر آلود اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جاری منصوبوں میں کسی قسم کی تاخیر قابل قبول نہیں، وزیر اعلی پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور رنگ روڈ SL-3 کے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر SL-4 کی تعمیر کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جاری منصوبوں میں کسی قسم کی تاخیر قابل قبول نہیں، وزیر اعلی پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا نے کہا کہ سڑکوں اور اسپتالوں کی تعمیر و بحالی میں کسی قسم کی کوئی تاخیر قابل قبول نہیں ہے ۔

 وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز  نے بدھ کے روز پنجاب بھر میں سڑکوں، بنیادی صحت یونٹس (BHUs) اور رورل ہیلتھ سینٹرز (RHCs) کی بحالی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ میں خود جا کر ان منصوبوں کا جائزہ لوں گی۔


وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور رنگ روڈ SL-3 کے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر SL-4 کی تعمیر کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔


اجلاس میں دیپالپور لیہ میگا روڈ کے علاوہ دیگر سڑکوں کی تعمیر کی سفارشات پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے گوجرانوالہ لاہور ایکسپریس وے پر 100,000 درختوں سمیت سڑکوں کے اطراف درخت لگانے کی ہدایت کی۔


 وزیر اعلیٰ مریم نواز  کو بریفنگ دی گئی کہ پنجاب خوشحال (سڑکوں کی بحالی...پنجاب خوشحال) پروگرام" کے تحت پنجاب بھر میں 590 آرٹیریل اور کنیکٹر سڑکوں کی تعمیر، مرمت اور بحالی کا کام شروع ہو چکا ہے۔ 

مریدکے نارووال، پینسرہ شورکوٹ، جھنگڑہ احمد پور شرقیہ، چونڈہ سبز پیر اور ظفر وال سڑکوں پر تعمیراتی کام زوروں پر ہے۔ بتایا گیا کہ بہاولپور تا جھنگڑا ایسٹ پنجاب کا خوبصورت ترین ایکسپریس وے ہوگا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملتان وہاڑی ایکسپریس وے کی تعمیر کے لیے مئی میں سرمایہ کار کانفرنس منعقد کی جائے گی۔


وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی  کہ پھول نگر، مانگا، شامکے بھٹیاں اور فیروز والا میں مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ باقی پر کام زور و شور سے جاری ہے۔ انہوں نے صحت کے مراکز کی اپ گریڈیشن کا کام  جلد سے جلد  مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll