Advertisement

پاکستان اورنیدرلینڈز کے درمیان دوسرا ایک روزہ کرکٹ میچ آج  

روٹرڈیم : پاکستان اور نیدرلینڈزکے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج  روٹرڈیم  میں کھیلا جائے گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اگست 18 2022، 2:16 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان اورنیدرلینڈز کے درمیان دوسرا ایک روزہ کرکٹ میچ آج  

تفصیلات کے مطابق دوسرا ایک روزہ میچ دن دو بجے شروع ہوگا ۔ گرین شرٹس کو مایہ ناز بلے باز بابراعظم لیڈ کریں گے جبکہ میزبان ٹیم سکاٹ ایڈورڈز کی زیر قیادت میدان میں اترے گی ۔

پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔ 

ایک روزہ  سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے  نیدرلینڈز کو 16 رنز سے شکست دی تھی ، قومی ٹیم کی جانب سے دیے گئے 315 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہوم ٹیم 298 رنز بناسکی۔

دونوں ٹیموں کے مابین تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 21 اگست کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تینوں میچز ہیزل ویگ سٹیڈیم ،روٹر ڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ورلڈ کپ سپرلیگ میں پاکستان 90 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے، لیکن سیریز 0-3 سے جیت کر ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرسکتا ہے۔

Advertisement