اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مون سون شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔


تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک گیر شجر کاری کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگلات میں اضافے سے پائیدار ترقی کے فروغ ، ملک کو ماحول دوست بنانے اور آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانے میں مدد ملے گی ، ملک کا ہر شہری شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ ڈالے ، درخت لگائے اور ان کی دیکھ بھال بھی کرے، ہم مشترکہ کاوشوں سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے اور پاکستان کو ایک سرسبز و شاداب ملک بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور درجہ حرارت میں اضافے کے نتیجے میں گلیشیر پگھل رہے اور سیلاب آرہے ہیں ، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے غیر محفوظ ملکوں میں شامل ہے اور اسے ہر سال سیلاب جیسی صورتحال کا سامنا ہوتا ہے، ہمیں جنگلات اگانے کی کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔
صدرمملکت نے واضح کیا کہ پاکستان میں جنگلات کا رقبہ صرف چار اعشاریہ آٹھ فیصد ہے جبکہ عالمی معیار کے مطابق کسی بھی ملک میں جنگلات تقریبا پچیس فیصد ہونے چاہئیں ۔ ان کاکہنا تھا کہ جنگلات کے رقبے میں اضافے سے ہمیں سیلاب کے خلاف موثر تحفظ ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی معیار کے مطابق کسی بھی ملک کے جنگلات کا رقبہ تقریباً 25 فیصد ہونا چاہیے جبکہ عالمی بینک کی سال 2020 ء کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں جنگلات کا رقبہ تقریباً 4.8 فیصدہے ۔ ہمیں پاکستان میں زیادہ سے زیادہ جنگلات اگانے کیلئے اپنی کاوشوں میں مزید تیزی لانا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ پاکستان میں دس ارب ٹری سونامی منصوبے پر کام جاری ہے اور یہ پاکستان کی تاریخ میں شجرکاری کا سب سے بڑا منصوبہ ہے ، اس منصوبے کے تحت جون 2022 ء تک 1.81 ارب پودے لگائے جا چکے ہیں اور سال 2023 ء تک 3.29 ارب درخت لگانے کا قومی ہدف پورا کیا جائے گا۔
صدرمملکت نے کہا کہ میرے لیے یہ امر بھی باعثِ افتخار ہے کہ ایوانِ صدر کے احاطے میں گزشتہ سال شجرکاری مہم کے تحت 10 ہزار پودے لگائے گئے اور اس سال بھی مزید پودے لگائے جارہے ہیں۔
علاوہ ازیں ، ایوانِ صدر میں گرین پریذیڈنسی منصوبے کے تحت 1.5 ایکٹر رقبے پر میاواکی جنگل بھی لگایاگیا ۔
انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف ماحول کو صاف رکھنے بلکہ پاکستان کو سرسبز و شاداب اور صاف بنانے میں بھی مدد فراہم کریں گے ۔ علاوہ ازیں ، جنگلات میں اضافے سے سیلاب کے خلاف مؤثر بچاؤ بھی میسر آئے گا۔
صدر مملکت نے کہا کہ درخت لگانے سے قدرتی حیات کے تحفظ، ملکی نباتات و حیوانات کو محفوظ بنانے میں بھی مدد ملے گی ۔ جنگلات میں اضافے سے پائیدار ترقی کے فروغ ، ملک کو ماحول دوست بنانے اور آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانے میں بھی مدد ملے گی ۔
انہوں نے کہا کہ اس سال کی قومی شجرکاری مہم میں ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ پاکستان کی نوجوان نسل بڑھ چڑھ کر مون سون شجرکاری مہم میں حصہ لے گی ۔ میں پوری قوم سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ رہائشی علاقوں ، بازاروں ، سڑکوں اور صنعتی علاقوں کے نزدیک زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر شہری شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ ڈالے ، درخت لگائے اور ان کی دیکھ بھال بھی کرے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ ہماری مشترکہ کاوشوں سے ہم موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے اور پاکستان کو ایک سرسبز و شاداب ملک بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔
وفاقی بجٹ 2025 میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گاڑی کی درآمد مشکل
- 6 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا
- 7 گھنٹے قبل

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- 7 گھنٹے قبل

سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 6 گھنٹے قبل

ایلون مسک کی ملک بدری؟ ٹرمپ کی دوستی دشمنی میں بدل گئی
- 3 گھنٹے قبل

ترکیے میں گستاخانہ خاکہ شائع کرنے پر کارٹونسٹ اور ایڈیٹرز گرفتار، صدر اردوان کا سخت مؤقف
- 2 گھنٹے قبل

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- 7 گھنٹے قبل

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

عمران خان نے شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم بجلی ریلیف پیکیج اچانک ختم، صارفین کو جھٹکا
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ایرانی سفارتخانے آمد، آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی
- 3 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے متوقع ملاقات، غزہ اور ایران کی صورتحال پر بات چیت ہوگی
- 3 گھنٹے قبل