جی این این سوشل

کھیل

نیدرلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

روٹرڈیم: نیدرلینڈ نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نیدرلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

نیدرلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج روٹر ڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ گرین شرٹس کو مایہ ناز بلے باز بابراعظم لیڈ کر رہے ہیں جبکہ میزبان ٹیم اسکاٹ ایڈورڈز کی زیر قیادت میدان میں اتری ہے۔

پاکستان کو میزبان نیدرلینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

نیدرلینڈز کو پہلے میچ میں 16 رنز سے شکست دے کر پاکستان نے آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ میں تیسری پوزیشن پر جگہ بنائی تاہم کلین سوئپ مکمل ہونے پر گرین شرٹس 120 پوائنٹس کے ساتھ میگا ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔

پاکستان

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے چین کیساتھ ملکر کام کریں گے ، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے چین کیساتھ ملکر کام کریں گے ، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے کہا ہے کہ وہ بشام کے قریب ہونے والے گھناؤنے دہشت گرد حملے کے بعد چینی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے جس میں پانچ چینی شہری اپنی جان سے گئے ۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی گھناؤنی کارروائیاں ہر قسم کی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور چین قریبی دوست اور آہنی بھائی ہیں، ہمیں اس میں کوئی شک نہیں کہ بشام دہشت گردانہ حملہ کی منصوبہ بندی پاک چین دوستی کے دشمنوں نے کی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم مل کر ایسی تمام قوتوں کے خلاف پوری عزم کے ساتھ کارروائی کریں گے اور انہیں شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سرکاری حج سکیم کی ویٹنگ فہرست پر موجود 405 درخواست گزاروں کو کامیاب قرار

سکیم کے تحت ویٹنگ فہرست پر 448 درخواست گزار موجود تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سرکاری حج سکیم کی ویٹنگ فہرست پر موجود 405 درخواست گزاروں کو کامیاب قرار

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کی ویٹنگ فہرست پر موجود 405 درخواست گزاروں کو کامیاب قرار دے دیا ہے۔

وزارت کے ترجمان کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت ویٹنگ فہرست پر 448 درخواست گزار موجود تھے جن میں سے 43 افراد نے اپنی رقوم واپس لے لی تھیں۔

اب باقی 405 افراد کو کامیاب قرار دیتے ہوئے وزارت مذہبی امور نے ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی بائیو میٹرک کرائیں اور اپنے پاسپورٹ اپنے اپنے متعلقہ بینکوں میں جمع کرائیں

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کا نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ

وزیراعظم نے شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے اور بعدازاں نیول ہیڈ کوارٹرز کے پرنسپل سٹاف آفیسرز سے ان کا تعارف کرایاگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف کا نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ

 وزیراعظم محمد شہبازشریف نے محدود وسائل کے باوجود ملک کے بحری مفادات کا تحفظ کرنے پر پاک بحریہ کی خدمات کو سراہا ہے ۔انہوں نے ان خیالات کااظہار جمعرات کو نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے دورے کے دوران کیا ۔وزیراعظم کی آمد پر بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل نوید اشرف نے ان کا استقبال کیا بحریہ کے چاق وچوبند دستے کی جانب سے انھیں گارڈ آف آنر پیش کیاگیا ۔

وزیراعظم نے شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے اور بعدازاں نیول ہیڈ کوارٹرز کے پرنسپل سٹاف آفیسرز سے ان کا تعارف کرایاگیا ۔اجلاس کے دوران علاقائی سمندری تحفظ اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعظم نے بالخصوص نیول ائیر بیس تربت پر حالیہ دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے کیلئے پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ ردعمل کوسراہا ۔انہوں نے کہاکہ ملک کو درپیش تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مضبوط معیشت کلیدی اہمیت رکھتی ہے ۔نیول چیف نے دورہ کرنے اور پاک بحریہ پر اعتماد کااظہار کرنے پر وزیراعظم کاشکریہ اداکیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll