کھیل
پاکستان بمقابلہ نیدرلینڈز ، قومی ٹیم کوسیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل
روٹرڈیم :پاکستان اور نیدرلینڈز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم نے مسلسل دوسری فتح سمیٹ کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق 3 میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، نیدر لینڈز کی پوری ٹیم 44.1 اوورز ہی کھیل سکی اور 186 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
قومی ٹیم کی جانب سے حارث رؤف اور نواز نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نسیم شاہ نے 2 اور محمد وسیم جونیئر نے 1 وکٹ حاصل کی۔
جواب میں شاہینوں نے شاندار بیٹبگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 187 رنز کا ہدف محض 34 ویں اوورز میں ہی پورا کر لیا، قومی ٹیم کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
نیدر لینڈز کے ویویان کنگما نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد رضوان نے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ سلمان علی آغا 50 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 16 رنز سے شکست دی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری ایک روزہ میچ 21 اگست بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔
دنیا
ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں اربوں ڈالر کا اضافہ
نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی ٹروتھ سوشل کی مالیت میں ایک ارب ڈالر (تقریباً 2 کھرب، 77 ارب 83 کروڑ 74 لاکھ روپے) کا اضافہ ہوا
ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں اضافہ ہوگیا
نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی ٹروتھ سوشل کی مالیت میں ایک ارب ڈالر (تقریباً 2 کھرب، 77 ارب 83 کروڑ 74 لاکھ روپے) کا اضافہ ہوا۔
ٹرمپ میڈیا کا اسٹاک، جو ”DJT“ کی علامت کے تحت تجارت کرتا ہے، کی قیمت میں پری مارکیٹ ٹریڈنگ کے دوران 35 فیصد کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی کل مالیت 9 ارب ڈالر ہوگئی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ قدامت پسند سوشل میڈیا کمپنی میں غالب شیئر ہولڈر ہیں، حالانکہ اس کی آمدنی کم ہے اور کمپنی مالی نقصان کا شکار ہے۔
ٹروتھ سوشل کا مقصد ایسے پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں قدامت پسند آوازیں زیادہ مؤثر طریقے سے سنی جا سکیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب روایتی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹرمپ اور ان کے حامیوں کو اکثر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ کمپنی اپنے آغاز سے ہی متنازعہ رہی ہے، اور اس کی کارکردگی اور مستقبل کے بارے میں مختلف آراء موجود ہیں۔
پاکستان
مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچنے پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے جے یو آئی کے رہنماؤں کا استقبال کیا
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، جہاں وہ 10 روز قیام کریں گے۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مفتی راشد سومرو اور مفتی ابرار بھی لندن پہنچے ہیں، ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچنے پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے جے یو آئی کے رہنماؤں کا استقبال کیا۔
ہیتھرو ایئرپورٹ پر جمعیت علمائے اسلام برطانیہ کے مفتی خالد محمود اور دیگر عہدیداران بھی استقبال کے لیے موجود تھے جبکہ مولانا فضل الرحمان برطانیہ میں 10روز قیام کریں گے۔
پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے مولانا فضل الرحمان کی نجی دورے میں مختلف ملاقاتیں ہوں گی۔
دنیا
کوئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جنگیں ختم کروں گا،ٹرمپ کا فاتحانہ خطاب
امریکا کو محفوظ کریں گے اور سرحدوں کو سیل کرینگے ،نومنتخب امریکی صدر
دوسری بار کامیابی حاصل کرنے والے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کوئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جنگیں ختم کروں گا، امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے۔
امریکی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم ریاستوں میں برتری حاصل کرنے کے بعد فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ میں فاتحانہ خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر منتخب کرنے پر عوام کا بے حد شکریہ ، یہ بہت بڑی سیاسی جیت ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ امریکا کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ہم بہتر کریں گے، امریکا کےزخموں پر مرہم رکھیں گے، امریکا کے سنہری دور کا آغاز ہو رہا ہے، امریکا نئی بلندیوں پر پہنچے گا، تمام معاملات ٹھیک کریں گے، امریکا کو محفوظ، مضبوط اور خوشحال بنائیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئنگ ریاستوں کوجیت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے 315الیکٹورل ووٹ جیتنے کی امید تھی ، بڑے مشکل حالات میں انتخاب جیتا،یہ ناقابل یقین تھا، میری فیملی اور خاص طور پر اہلیہ نے اس مشکل وقت میں ساتھ دیا۔
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر وینس کو بھی جیت کی مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی عوام نے ایک بار پھر غیر معمولی مینڈیٹ دیا ہے ، امریکا کو محفوظ کریں گے اور سرحدوں کو سیل کرینگے ، امریکا میں جو بھی آئے گا وہ قانونی طریقے سے ہی آئے گا، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات کریں گے، ہم نے سینیٹ کا کنٹرول واپس حاصل کرلیا ہے۔
نو منتخب امریکی صدر نے اپنے خطاب میں ایلون مسک کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ذہین شخص قرار دیا اور کہا کہ ہمیں اپنے ذہین افراد کا تحفظ کرنا چاہیے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 277 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ کملا ہیرس کو اب تک 226 ووٹ ملے ہیں ، پینسلوانیا، جارجیا، شمالی کیرولائنا، فلوریڈا، ٹیکساس، مونٹانا، انڈیانا اور کینٹکی سمیت کئی ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کو برتری حاصل کی۔ نیویارک، کیلیفورنیا، ورجینیا، میری لینڈ اور میساچوسیٹس، مشی گن سمیت متعدد ریاستوں میں کملا ہیرس آگے رہیں۔
ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی دوڑ میں کامیابی حاصل کرکے تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے ، وہ الیکٹورل کالج میں 270 ووٹوں کی رکاوٹ کو عبور کرتے ہوئے امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے۔
ٹرمپ کی جیت کے ساتھ، وہ 100 سال سے زائد عرصے میں دو بار مسلسل کامیابی حاصل کرنے والے پہلے صدر بن گئے ہیں۔
-
تجارت ایک دن پہلے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
اعظم سواتی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
-
پاکستان 2 دن پہلے
حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی