Advertisement
تفریح

معروف لوک فنکار سائیں ظہور کی طبیعت  ناساز، ہسپتال منتقل 

لندن : ملک کے معروف لوک فنکار سائیں ظہور کی لندن میں طبعیت اچانک خراب ہو گئی  ، انہیں  ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 20th 2022, 4:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
معروف لوک فنکار سائیں ظہور کی طبیعت  ناساز، ہسپتال منتقل 

میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں ایک کنسرٹ کے دوران سائیں ظہور اچانک اسٹیچ پر گر گئے تھے، جس کے بعد انہیں ایمبولینس میں  ہسپتال  لے جایا گیا، ڈاکٹرز سائیں ظہور کا معائنہ کررہے ہیں تاہم ان کی حالت اب   کافی  بہتر ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق سائیں ظہور ابھی تک صحت یاب نہیں ہوئے لیکن ڈاکٹروں کو امید ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔

سائیں ظہور کا تعلق پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے شہر اوکاڑہ سے ہے،  سائیں ظہورنے  2006ء کے  بعد ’اللّٰہ ہو‘ کلام سے بے پناہ  شہرت حاصل کی ۔ 

Advertisement