شہباز گل پر تشدد نہیں ہوا، غلط ویڈیوز چلا کر طوفان بدتمیزی پیدا کی گئی، مریم اورنگزیب
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں ہوا اور سوشل میڈیا پر غلط ویڈیوز چلا کر طوفان بدتمیزی پیدا کی گئی۔


وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کی جعلی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر چل رہی ہیں۔ شہباز گل کے خلاف ایک مقدمہ ہے اور شہباز گل نے عمران خان کے کہنے پر سب کچھ کہا۔
انہوں نے کہا کہ مقدمے سےتوجہ ہٹانے کے لیے ایک پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر غلط ویڈیوز چلا کر طوفان بدتمیزی پیدا کی گئی۔ کسی پر بھی تشدد نہیں ہونا چاہئے اور شہباز گل پر بھی کوئی تشدد نہیں ہوا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز گل سے منصوب سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو چکوال کی ہے اور عمران خان فارن فنڈنگ سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شہباز گل پیشی کے وقت بیماری کا بہانہ بناتے ہیں اور ان کا اصل مقصد ہے کہ کہانی کو بدل دو۔
انہوں نے کہا کہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر کے شہدا کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی اور یہ حکومت کا معاملہ نہیں تھا بلکہ عدالت میں کیس ہے۔ مجھے عمران خان کے پروپیگنڈے کو نقاب کرنے کے لیے آنا پڑا۔
پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے شہباز گل کے اسپتال کے کمرے کی ویڈیو شیئر کی اور دعویٰ کیا کہ شہباز گل کے کمرے کی ویڈیو ایک گھنٹہ پرانی ہے لیکن عمران خان چاہتے ہیں کہ اصل حقیقت سے نظر ہٹ جائے۔ یہ کس چیز کی ریلیاں نکال رہے ہیں ؟
انہوں نے کہا کہ شہباز گل کا ایک ایک لفظ عوام کے علم میں ہے اور آپ لوگ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں کیونکہ یہ سائبر کرائم کے زمرے میں آتا ہے۔ شہباز گل اسپتال میں صحت مند ہیں۔ عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے بھی تسلیم کیا کہ شہباز گل نے غلط بات کی۔ پروپیگنڈا میں صرف اور صرف جھوٹ بولا جا رہا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ بغیر تحقیقات کے ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن مت پھیلائیں۔ کرپشن اور فارن فنڈنگ کے معاملے کو بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ ایک شخص نے اس معاشرے میں فساد اور انتشار پھیلایا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام دستاویز اور ثبوت میڈیا کو پیش کریں گے کیونکہ یہ کوئی مذاق نہیں بلکہ پاکستان کا قانون ہے۔

امت مسلمہ کو مشترکہ دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان
- 3 hours ago

پنجاب میں اسکول ٹیچر انٹرنز کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ
- 2 hours ago

مٹی کا تیل 3 روپے 15 پیسے مہنگا، نئی قیمت 179.96 روپے فی لیٹر
- 2 hours ago

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- an hour ago

ایشیا کپ: قومی ٹیم کی آج ہونے والی پریس کانفرنس منسوخ، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری پر غور
- 3 hours ago

ایشیا کپ: آئی سی سی نے اینڈی پائیکرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ مسترد کردیا
- 5 hours ago

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
- 4 hours ago

ملالہ یوسف زئی کا پاکستان میں سیلاب متاثرہ و تعلیم کے لیے 2 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان
- 3 hours ago

ایک اور یورپی نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا
- 2 hours ago

وکیل ایمان مزاری کے لائسنس منسوخی کے لیے ریفرنس دائر
- 5 hours ago

دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف سے ایرانی صدر کی ملاقات، اسرائیل کیخلاف امت مسلمہ کے اتحاد پر زور
- 4 hours ago

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، کشمور و شکارپور کے کچے علاقے زیر آب
- 2 hours ago