جی این این سوشل

دنیا

بھارت میں طوفانی بارشیں، 50 افراد ہلاک

نئی دہلی: بھارت میں گزشتہ 3 دن سے جاری مسلسل طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، متعدد لاپتہ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارت میں طوفانی بارشیں، 50 افراد ہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

خبر ایجنسی کے مطابق بھارت کے مشرقی اور شمالی ریاستوں میں 3 دن سے طوفانی بارشیں جاری ہیں جبکہ پہاڑوں سے پانی کا ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہونے سے ڈیم ٹوٹ گئے اور ندیوں کے شگاف ٹوٹ گئے۔

بھارتی علاقوں میں آنے والے سیلابی ریلوں نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کر کے رکھ دیا ہے اور لینڈ سلائیڈنگ سمیت دیگر واقعات میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے جبکہ کئی افراد لاپتہ ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ بارشوں میں سب سے زیادہ اموات ریاست ہماچل میں ہوئی ہیں جہاں 36 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اتراکھنڈ میں 15 اور اوڈیشہ میں 5 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اوڈیشہ میں سیلاب کے باعث 8 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے جن میں سے 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

تجارت

سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا

ملک میں سونا5 ہزار400 روپے سستا ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے،سونا   5 ہزار 400 روپے سستا ہو گیا،جس سے سونے کی نئی قیمت  5400 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 76 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے،

جبکہ  10 گرام سونے کی قیمت میں  4630 روپے کمی ہوئی جس سے دس گرام سونے کی نئی قیمت   2 لاکھ 37 ہزار 311 روپے ہو گئی ہے۔

امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں سو نے کے نرخوں میں نمایاں کمی ہو گئی، فی اونس قیمت 65 ڈالر کم ہو کر 2662 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع

ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچنے پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے جے یو آئی کے رہنماؤں کا استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں  متوقع

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، جہاں وہ 10 روز قیام کریں گے۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مفتی راشد سومرو اور مفتی ابرار بھی لندن پہنچے ہیں، ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچنے پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے جے یو آئی کے رہنماؤں کا استقبال کیا۔

ہیتھرو ایئرپورٹ پر جمعیت علمائے اسلام برطانیہ کے مفتی خالد محمود اور دیگر عہدیداران بھی استقبال کے لیے موجود تھے جبکہ مولانا فضل الرحمان برطانیہ میں 10روز قیام کریں گے۔

پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے مولانا فضل الرحمان کی نجی دورے میں مختلف ملاقاتیں ہوں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کوئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جنگیں ختم کروں گا،ٹرمپ کا فاتحانہ خطاب

امریکا کو محفوظ کریں گے اور سرحدوں کو سیل کرینگے ،نومنتخب امریکی صدر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کوئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جنگیں ختم کروں گا،ٹرمپ کا فاتحانہ خطاب

دوسری بار کامیابی حاصل کرنے والے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کوئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جنگیں ختم کروں گا، امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے۔

امریکی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم ریاستوں میں برتری حاصل کرنے کے بعد فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ میں فاتحانہ خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر منتخب کرنے پر عوام کا بے حد شکریہ ،  یہ بہت بڑی سیاسی جیت ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ امریکا کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ہم بہتر کریں گے، امریکا کےزخموں پر مرہم رکھیں گے، امریکا کے سنہری دور کا آغاز ہو رہا ہے، امریکا نئی بلندیوں پر پہنچے گا، تمام معاملات ٹھیک کریں گے، امریکا کو محفوظ، مضبوط اور خوشحال بنائیں گے۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئنگ ریاستوں کوجیت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے 315الیکٹورل ووٹ جیتنے کی امید تھی ، بڑے مشکل حالات میں انتخاب جیتا،یہ ناقابل یقین تھا، میری فیملی اور خاص طور پر اہلیہ نے اس مشکل وقت میں ساتھ دیا۔

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر وینس کو بھی جیت کی مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی عوام نے ایک بار پھر غیر معمولی مینڈیٹ دیا ہے ، امریکا کو محفوظ کریں گے اور سرحدوں کو سیل کرینگے ، امریکا میں جو بھی آئے گا وہ قانونی طریقے سے ہی آئے گا،  چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات کریں گے،  ہم نے سینیٹ کا کنٹرول واپس حاصل کرلیا ہے۔

نو منتخب امریکی صدر نے اپنے خطاب میں ایلون مسک کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ذہین شخص قرار دیا اور کہا کہ ہمیں اپنے ذہین افراد کا تحفظ کرنا چاہیے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 277 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ کملا ہیرس کو اب تک 226 ووٹ ملے ہیں ، پینسلوانیا، جارجیا، شمالی کیرولائنا، فلوریڈا، ٹیکساس، مونٹانا، انڈیانا اور کینٹکی سمیت کئی ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کو برتری حاصل کی۔ نیویارک، کیلیفورنیا، ورجینیا، میری لینڈ اور میساچوسیٹس، مشی گن سمیت متعدد ریاستوں میں کملا ہیرس آگے رہیں۔

ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی دوڑ میں کامیابی حاصل کرکے تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے ، وہ الیکٹورل کالج میں 270 ووٹوں کی رکاوٹ کو عبور کرتے ہوئے امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے۔

ٹرمپ کی جیت کے ساتھ، وہ 100 سال سے زائد عرصے میں دو بار مسلسل کامیابی حاصل کرنے والے پہلے صدر بن گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll