پاکستان

آزاد کشمیر میں پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ، 9 اہلکار شہید

پاک فوج کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جاگری۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Aug 21st 2022, 8:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آزاد کشمیر میں پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ، 9 اہلکار شہید

آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں پاک فوج کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 9 اہلکار شہید جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے علاقے شجاع آباد میں پاک فوج کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جاگری۔

حادثے کے نتیجے میں 9 فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 4 زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا گیا ہپے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پاک فوج کے شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ منگلا گریژن میں ادا کی گئی۔ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور دیگر اعلیٰ عسکری حکام نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

شہدا کے جسد خاکی کو ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیا گیا ہے جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔