وزیراعظم شہباز شریف نے آزادکشمیر کے علاقے باغ کے قریب فوجی گاڑی کو پیش آئے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔


ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے ایک بیان میں حادثے میں شہید ہونے والے 9 فوجی جوانوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ 'مادر وطن کے دفاع کا عظیم فرض نبھاتے شہید بیٹوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے'۔
وزیراعظم نے شہداء کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر اور حادثے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں 9 جوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ شہدا کی نماز جنازہ منگلا چھاؤنی میں ادا کردی گئی ہے، نماز جنازہ میں کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد مرزا سمیت فوجی حکام شریک ہوئے۔
لاہور: اٹارنی جنرل ہاؤس ریڈ کیس، ایس پی کینٹ عہدے سے فارغ
- ایک دن قبل

ارشد ندیم کی شاندار واپسی، ایک اور بڑی کامیابی حاصل
- ایک دن قبل
افسوسناک خبر: پاکستانی شوبزدنیا ایک قیمتی ستارے سے محروم ہو گئی
- ایک دن قبل

خواجہ آصف عوام سے معافی مانگیں، شعیب صدیقی
- 8 گھنٹے قبل

ایل پی جی مہنگی ہو گئی، فی کلو قیمت جانیے
- 3 گھنٹے قبل

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلہ
- 3 گھنٹے قبل

جناح اسپتال میں مبینہ غفلت، مریض جان سے گیا
- ایک دن قبل

ہولناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل
براڈ پیک پربرفانی تودہ گرنے سے لاپتہ کوہ پیماؤں میں سے 8 کی لاشیں مل گئیں، 2 کی تلاش جاری
- 3 گھنٹے قبل
کپتان کا لاپتا پالتو کتا آخرمل ہی گیا
- 8 گھنٹے قبل
دہشت گرد ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 8 گھنٹے قبل

پر اسرار موت، نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد
- ایک دن قبل


