علاقائی

وزیراعظم کا خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ، امدادی کارروائیوں کا جائزہ 

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج خیبر پختونخواکے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اورسیلاب کی صورتحال اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Aug 29th 2022, 12:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم کا خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ، امدادی کارروائیوں کا جائزہ 

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم شہبازشریف نے نوشہرہ میں قائم کئے گئے امدادی کیمپ کادورہ بھی کیا ۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کو نوشہرہ میں سیلاب کی صورتحال ، ریسکیو اور امدادی کاروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نوشہرہ میں مردان پُل پر سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔  وزیرِ اعظم کو دریائے کابل میں سیلابی صورتحال اور ریسکیو کے لئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور فوری ریسکیو کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایات کیں ۔ اس موقع پروفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاویدعباسی اور وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام بھی موجود تھے۔