دنیا

جوہری تجربات کی روک تھام کا عالمی دن آج 

آج جوہری تجربات کی روک تھام کا عالمی دن آج منایاجارہاہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Aug 29th 2022, 12:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جوہری تجربات کی روک تھام کا عالمی دن آج 

ہر سال 29 اگست کو یہ دن منایا جاتا ہے اور یہ دن منانے کامقصدجوہری ہتھیاروں کے دھماکوں یا دوسرے جوہری حادثات کے اثرات اور ان کی روک تھام کی ضرورت کے بارے میں آگہی پیدا کرنا ہے تاکہ جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کا مقصد حاصل کیاجاسکے۔

قازقستان کی جانب سے2دسمبر 2009  کو  اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں   اس  دن کو منانے کی قرارداد  پیش کی گئی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ۔ 

اس موقع پراپنے پیغام میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے جوہری تجربات پر مکمل پابندی پرزوردیاہے تاکہ جوہری ہتھیاروں کاخاتمہ کیاجاسکے۔