کھیل
شاہین شاہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹنس حاصل کرلیں گے:چیف میڈیکل آفیسر
لاہور: شاہین شاہ آفریدی کے حوالے سے چیف میڈیکل آفیسر نے کہا ہے کہ میڈیکل ڈیپارٹمنٹ پرامید ہے کہ فاسٹ باؤلر آئی سی سی مینز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹنس حاصل کرلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی لندن میں اپنا ری ہیب مکمل کریں گے۔
اس حوالے سے چیف میڈیکل آفیسر کا کہنا ہے کہ فاسٹ باؤلر کے گھٹنے کو بلاتعطل اسپیشلسٹ کیئر کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے لندن میں ورلڈ کلاس سہولیات دستیاب ہیں، لہٰذا فاسٹ باؤلر کی بہتری کے لیے انہیں لندن بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میڈیکل ڈیپارٹمنٹ اس حوالے سے روزانہ فیڈ بیک لیا کرے گا۔ وہ پرامید ہیں کہ فاسٹ باؤلر آئی سی سی مینز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹنس حاصل کرلیں گے۔
کھیل
ملتان ٹیسٹ میچ : انگلینڈ کی شاہینوں کو اننگز اور 47 رنز سے شکست
انگلینڈ کے جیک لیچ نے 4 جبکہ گس اٹکنسن اور برائڈن کارسی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان ٹیسٹ میچ انگلینڈ نے شاہینوں کو اننگز اور 47 رنز سے شکست دے دی
پاکستان 500 رنز کرنے کے بعد اننگز سے ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی،جبکہ شان مسعود ابتدائی 6 ٹیسٹ ہارنےوالےپاکستان کے پہلے کپتان بن گئےہیں،انگلینڈ کیخلاف سعودشکیل 29، صائم ایوب 25،شان مسعود 11،رضوان10 رنز پر آؤٹ ہوئے،بابراعظم 5، عبداللہ شفیق کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی آٹھویں وکٹ 214 رنز پر گری جب شاہین آفریدی 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بعدازاں پاکستان کی نویں وکٹ 220 رنز پر گری، نسیم شاہ 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔دوسری اننگ میں ابرار احمد بیٹنگ کرنے نہیں آئے جبکہ عامر جمال 55 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
آج سلمان آغا نے 41 اور عامرجمال نے 27 رنز کے ساتھ دوبارہ کھیل کا آغازکیا جس کے بعد سلمان آغا نے اپنی نصف سنچری مکمل کی تاہم کچھ دیر بعد پاکستان کی ساتویں وکٹ 191 رنز پر گر گئی۔
انگلینڈ کے جیک لیچ نے 4 جبکہ گس اٹکنسن اور برائڈن کارسی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل چوتھے روز کھیل کے اختتام پر دوسری اننگز میں پاکستان نے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 152 رنز بنا لیے تھے،چوتھے روز دوسری اننگ میں عبداللّٰہ شفیق پہلی ہی گیند پر صفر پر پویلین لوٹ گئے تھے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے گزشتہ روز پہلی اننگز 7 وکٹوں کے نقصان پر 823 رنز بناکر ڈکلیئر کر دی تھی ۔
علاقائی
بلوچستان میں کوئلہ کانوں پر نامعلوم افراد کا حملہ،20 کان کن جاں بحق اور 7زخمی
حملہ آوروں نے 10 کوئلہ کانوں کے انجن بھی آگ لگا کر نذر آتش کر دیے ہیں
بلوچستان کے علاقے دکی کی ایک مقامی کول کمپنی کی کوئلہ کانوں پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 20 کان کن جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔
دکی کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کول کمپنی پر حملے کے نتیجے میں 20 مزدور جاں بحق اور متعدد زخمی ہونےکے علاوہ حملہ آوروں نے 10 کوئلہ کانوں کے انجن بھی آگ لگا کر نذر آتش کر دیے ہیں۔
ڈسٹرکٹ چیئرمین دکی حاجی خیر اللہ ناصر نے کہا کہ حملہ آوروں نے حملہ میرے کوئلہ کانوں پر کیا ہے اور اس حملے میں ہینڈ گرینیڈ اور راکٹ لانچر سمیت دیگر بڑے ہتھیار استعمال کیے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کوئلے کی کانوں پر حملے میں اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے متعدد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔
ایس ایچ او دکی ہمایوں خان ناصر نے کہا ہے کہ مسلح افراد نے مزدوروں کو ٹولیوں کی شکل میں یکجا کرکے فائرنگ کی ہے جبکہ حملہ آوروں نے کوئلہ کانوں کی مشینری کو بھی جلایا ہے۔
ایس ایچ او دکی کا کہنا ہے کہ 17 لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ باقی لاشیں منتقل کی جا رہی ہیں جاں بحق ہونے والے 20 مزدوروں میں سے 2 کا تعلق افغانستان، 3 کا پشین، 1 کا کچلاک، 4 کا قلعہ سیف اللہ، 3 کا ژوب اور 1 مزدور کا تعلق لورالائی سے ہے جبکہ حملے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 7 ہے جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام مزدور پشتون ہیں۔
پاکستان
وزیراعظم کی بلوچستان میں کان کنوں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
وزیراعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور انہیں ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی
وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع دکی میں کان کنوں پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بیان میں واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق کان کنوں کے درجات بلند کرنے کی دعا کی اوران کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکیا۔ وزیراعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور انہیں ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی
-
تجارت ایک دن پہلے
ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ
-
تجارت 47 منٹ پہلے
مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو جیل سے رہا کردیا گیا
-
پاکستان 3 گھنٹے پہلے
کالعدم فتنہ الخوارج اور پاکستان پشتون تحفظ موومنٹ کا گٹھ جوڑ بے نقاب ، کال منظر عام پر آگئی
-
پاکستان ایک دن پہلے
اسلام آباد ہائیکورٹ کا خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر احتجاج کی کال دیدی
-
پاکستان 2 دن پہلے
خیبر پختونخواہ اسمبلی میں اجلاس کے دوران اپوزیشن اور حکومتی ارکان گتھم گتھا
-
دنیا ایک دن پہلے
تاریخ کا بدترین طوفان امریکی ریاست فلوریڈا سےٹکرا گیا