جی این این سوشل

کھیل

ایشیا کپ: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے128 رنز کا ہدف

شارجہ: ایشا کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ گروب بی کے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم افغانستان کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایشیا کپ: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے128 رنز کا ہدف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنانے میں کامیاب رہے، مصدق حسین نے ناقابل شکست 48 رنز بنائے۔

بنگلہ دیشی ٹیم آغاز کچھ اچھا نہیں رہا، افغان اسپنرز نے بنگلادیشی بیٹرز کو پچ پر ٹکے رہنے کا موقع نہ دیا اور محض 53 کے مجموعی اسکور پر 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا۔

تاہم مصدق حسین نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 127 رنز تک پہنچایا، افغانستان کی جانب سے راشد خان اور مجیب الرحمان نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان

عمران خان کی 9 کیسز میں درخواست ضمانت خارج ہونے کا فیصلہ معطل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے متعلقہ عدالتوں کو دوبارہ کیس سننے کا حکم دے دیا

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

عمران خان کی  9 کیسز میں درخواست ضمانت خارج ہونے کا فیصلہ معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 کیسز میں درخواست ضمانت خارج ہونے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے متعلقہ عدالتوں کو دوبارہ کیس سننے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے چئیرمین پی ٹی آئی کی درخواستیں منظور کرلیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا ۔

عدالت نے عمران خان کی 9 کیسز میں درخواست ضمانت خارج ہونے کا فیصلہ معطل کردیا ہے۔ 9 فوجداری مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں بحال کر دی گئیں۔

یاد رہے کہ عمران خان کی 6 ضمانتیں  سیشن عدالت اور 3 ضمانتیں  انسداد دہشت گردی عدالت نے خارج کی تھی

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک سے پولیو کے خاتمے کےلئے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا ہے،نگران وزیراعظم کا ٹویٹ

یہ مہم ہمارے بچوں کے صحت مند او ر محفوظ مستقبل کےلئے ہمارے عزم کا اظہار ہے

پر شائع ہوا

Baqar Gillani

کی طرف سے

ملک سے پولیو کے خاتمے کےلئے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا ہے،نگران وزیراعظم کا ٹویٹ

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کےلئے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا ہے،ہم سب مل کرپاکستان کو پولیو سے محفوظ بنائیں گے۔

پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کی ملک گیرمہم کا آغاز کیا ہے۔

یہ مہم ہمارے بچوں کے صحت مند او ر محفوظ مستقبل کےلئے ہمارے عزم کا اظہار ہے، آئیں ہم سب مل کر پاکستان کوپولیو سے پاک کرنے کےلئے کام کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

اسلام آباد میں معمولی تلخ کلامی پر کھلے عام فائرنگ

ملزمان نے پولیس اور قانون سے بے خوف و خطر ہو کر کھلے عام فائرنگ کی۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

اسلام آباد میں معمولی تلخ کلامی پر کھلے عام فائرنگ

اسلام آباد : اسلام آباد کی اہم ترین مارکیٹ بلیو ایریا میں معمولی تلخ کلامی پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ شروع ہو گئی ،فائرنگ میں جدید اسلحہ استعمال کیا گیا میڈیا ذرائع کے مطابق فائرنگ سے پوری مارکیٹ کے چاروں اطراف میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

ملزمان نے پولیس اور قانون سے بے خوف و خطر ہو کر کھلے عام فائرنگ کی ، عینی شاہدین کے مطابق 15 پر کال کرنے پر تھانہ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا اور واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو شہر اقتدار میں خوف و ہراس پھیلانے کے جرم میں قرار واقعی سزا دلوائیں گے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll